وزیراعظم پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگارآدھارت جن کلیان (پی ایم-سورج) پورٹل لانچ کریں گے اور محروم طبقات کے 1 لاکھ کاروباریوں کو قرض امدادکی منظوری دیں گے
وزیراعظم نمستے یوجناکے تحت صفائی متروں کو آیوشمان ہیلتھ کارڈ اور پی پی ای کٹس بھی تقسیم کریں گے
محروم طبقات گروپوں کے متعدد سرکاری اسکیموں کے3 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنندگان500 اضلاع میں ہونے والے ان پروگراموں میں شرکت کریں گے

وزیراعظم جناب نریندرمودی 13 مارچ 2024 کو شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محروم طبقات کو قرض امداد کے لیے ملک گیر آؤٹ ریچ کو نشان زد کرنے والے ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگارآدھارت جن کلیان (پی ایم-سورج) کے نام سے ایک قومی پورٹل لانچ کریں گےاور ملک کے محروم طبقات کے1لاکھ کاروباریوں کوقرض امدادکی منظوری دیں گے۔ اس کے علاہ وزیراعظم درج فہرست ذات ، پسماندہ طبقات اور صفائی مہم سے وابستہ کارکنان سمیت محرم گروپوں کے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے بھی خطاب بھی کریں گے۔

محروم طبقات کو قرض امداد کے لیے پی ایم-سورج قومی پورٹل محروم طبقات کو ترجیح دینے کی وزیر اعظم کی عہد بندی کی علامت ہے۔ یہ ایک تبدیلی لانے والی پہل ہے، جس کا مقصد معاشرے کے سب سے محروم طبقات کی فلاح و بہبود ہے۔ ملک بھر میں اہل افراد کو بینکوں ، این بی ایف سی- ایم ایف آئی  اور دیگر اداروں کے توسط سے قرض امداد فراہم کی جائے گی۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم نیشنل ایکشن فارمیکینائزڈسینیٹیشن ایکو سسٹم (نمستے)کےتحت صفائی متروں(سیوراورسیپٹک ٹینک مزدوروں) کوآیوشمان ہیلتھ کارڈزاور پی پی ای کٹس بھی تقسیم کریں گے۔ یہ پہل چیلنج سے بھری ہوئی صورتحال میں خدمت کرنے والے  فرنٹ لائن ملازمین کی صحت اور تحفظ کی سمت میں ایک اور قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔

اس پروگرام میں محروم گروپوں کے مختلف سرکاری اسکیموں کے تقریباً 3 لاکھ استفادہ کنندگان حصہ لیں گے، جو ملک بھر کے 500سے زائداضلاع سے اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi becomes first world leader to cross 100 million Instagram followers

Media Coverage

PM Modi becomes first world leader to cross 100 million Instagram followers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Condoles the Passing of Shri Maroof Raza Ji
February 26, 2026

Prime Minister Narendra Modi has expressed grief over the passing of Shri Maroof Raza Ji, honoring his legacy in the fields of journalism.

The Prime Minister stated that Shri Maroof Raza Ji made a rich contribution to the world of journalism. He noted that Shri Raza enriched public discourse through his nuanced understanding of defence, national security, and strategic affairs.

Expressing his sorrow, the Prime Minister said he is pained by his passing and extended his condolences to his family and friends.
The Prime Minister shared on X:

“Shri Maroof Raza Ji made a rich contribution to the world of journalism. He enriched public discourse with his nuanced understanding of defence, national security as well as strategic affairs. Pained by his passing. Condolences to his family and friends”