نئی دہلی، 31 دسمبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 جنوری 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ آئی آئی ایم سمبل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘، جناب دھرمیندر پردھان اور جناب پرتاپ چندر سارنگی کے ہمراہ اوڈیشہ کے گورنر اور وغیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔ اس تقریب میں سرکاری اہلکاروں، صنعتی سربراہان، ماہرین تعلیم اور طلبہ، آئی آئی ایم سمبل پور سے فارغ ہونے والے طلبہ اور اساتذہ سمیت 5000 سے زیادہ افراد ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔

آئی آئی ایم سمبل پور کا تعارف

آئی آئی ایم سمبل پور ایسا پہلا آئی آئی ایم ہے جس نے فلپڈ کلاس روم کے خیال کو نافذ کیا تھا جہاں بنیادی نظریات کی تعلیم ڈجیٹل موڈ میں فراہم کی جاتی ہے اور تجرباتی تعلیم، صنعت کے لائیو پروجیکٹوں کے توسط سے کلاس روم میں دی جاتی ہے۔ اس ادارہ کو صنفی تنوع کے معاملے میں بھی دیگر آئی آئی ایم کے اوپر سبقت حاصل ہے۔ یہاں پر ایم بی اے (21-2019) کے بیچ میں 49 فیصد طالبات اور ایم بی اے (22-2020) کے بیچ میں 43 فیصد طالبات ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort

Media Coverage

‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16 اگست 2026
August 16, 2026

Aatmanirbhar Ambitions Meet Global Alliances: The Modi Doctrine in Action