PM to inaugurate Pune Metro section of District Court to Swargate
PM to dedicate to nation Bidkin Industrial Area
PM to inaugurate Solapur Airport

وزیر اعظم جناب نریندر مودی مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو تقریباً 12:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم ضلع کورٹ سے سورگیٹ تک  کے پونے میٹرو سیکشن کا افتتاح کریں گے جو پونے میٹرو ریل پروجیکٹ (فیز-1) کی تکمیل کا بھی حصہ  ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ سے سورگیٹ کے درمیان زیر زمین حصے کی لاگت تقریباً 1810 کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ  وزیر اعظم پونے میٹرو فیز-1 کے سورگیٹ-کٹراج ایکسٹینشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو تقریباً 2955 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ تقریباً 5.46 کلومیٹر کی یہ جنوبی توسیع تین اسٹیشنوں یعنی مارکیٹ یارڈ، پدماوتی اور کٹراج کے ساتھ مکمل طور پر زیر زمین ہے۔

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت کے قومی صنعتی راہداری ترقیاتی پروگرام کے تحت 7855 ایکڑ پر محیط ایک تبدیلی کا پروجیکٹ ہے۔ مہاراشٹر میں چھترپتی سمبھاجی نگر سے 20 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ دہلی ممبئی انڈسٹریل کوریڈور کے تحت تیار کیا گیا پروجیکٹ مراٹھواڑہ خطے میں ایک متحرک اقتصادی مرکز کے طور پر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کو 3 مرحلوں میں ترقی کے لیے منظوری دی ہے جس کی مجموعی لاگت  400 کروڑ  روپے سے زیادہ ہے۔

وزیر اعظم سولاپور ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے جس سے کنکٹی وٹی  میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، جس سے سولاپور کو سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مزید قابل رسائی بنایا جائے گا۔ ہر سال تقریباً 4.1 لاکھ مسافروں کی خدمت کے لیے سولاپور کی موجودہ ٹرمینل بلڈنگ کونئے سرے سے  تیار کیا گیا  ہے۔

وزیر اعظم بھیدیواڑہ میں کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھولے کے پہلے گرلز اسکول کی یادگار کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Govt nod to 22 more firms under ECMS, investment worth Rs 42,000 crore

Media Coverage

Govt nod to 22 more firms under ECMS, investment worth Rs 42,000 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،3 جنوری 2026
January 03, 2026

Reclaiming Our Past, Building Our Future: PM Modi’s vision of Vikas Bhi, Virasat Bhi Reflected in India’s Development