نئی دہلی، اکتوبر 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 اکتوبر 2011 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انڈین اسپیس ایسوسی ایشن (اے ایس پی اے) کا آغاز کریں گے۔ وہ اس اہم اور یادگار موقع پر خلائی صنعت کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

انڈین اسپیس ایسوسی ایشن (آئی  ایس پی اے) کے بارے میں

آئی ایس پی اے خلائی اور سٹیلائٹ کمپنیوں کی پریمئر انڈسٹری ایسوسی ایشن ہے، جو ہندستانی خلائی صنعت کی اجتماعی آواز بننا چاہتی ہے۔  یہ پالیسی کی وکالت  کرے گی  اور حکومت اور اس کی ایجنسیوں سمیت انڈین اسپیس دائرہ کار کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغول رہے گی۔ آتم نربھر بھارت کے وزیراعظم کے وژن کی بازگشت کرتے ہوئے آئی ایس پی اے ہندستان کو خود انحصار ، تکنیکی  لحاظ سے ترقی یافتہ اور خلائی میدان میں ایک سرکردہ کھلاڑی اور رہنما بنانے میں مدد دے گا۔

آئی ایس پی اے کی نمائندگی خلا اور سٹیلائٹ ٹیکنالوجیز میں جدید صلاحیتوں والے گھریلو اور عالمی کارپوریشنز کے ذریعہ کیاجاتا ہے ۔ اس کے بانی ممبران میں لارسن اینڈ ٹوبرو، نیلکو (ٹاٹا گروپ) ون ویب ، بھارتی ایئر ٹیل، میپ مائی  انڈیا، والچنڈ نگر انڈسٹریز اور اننت ٹیکنالوجی لمیٹیڈ شامل ہیں۔ دیگر بنیادی ممبران میں گودریج، ہگیز انڈیا، ایزسٹا، بی ایس ٹی ایرو اسپیس پرائیوٹ لمیٹیڈ ، بی ای ایل، سینٹم الیکٹرانکس، میکسار انڈیا شامل ہیں۔

 
Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
National Technology Day Special: India’s patent boom is rewiring the auto industry

Media Coverage

National Technology Day Special: India’s patent boom is rewiring the auto industry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 12 مئی 2026
May 12, 2026

Building a Trusted India: Modi's Leadership in Finance, Manufacturing, and Global Partnerships