نئی دہلی،15 ؍ستمبر : وزیراعظم جناب نریندر مودی   16  ستمبر 2021  کو  صبح 11 بجے  کستوربا گاندھی مارگ  اور  افریقہ ایونیو پر  ڈیفنس آفسز  کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ وہ  افریقہ ایونیو پر  ڈیفنس آفس کا دورہ کریں گے اور  آر می ، نیوی ، ایئر فورس اور سویلین افسران سے  ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ  وہاں موجود مجمع سے خطاب کریں گے۔

نئے ڈیفنس آفس کمپلیکس کے بارے میں

نئے ڈیفنس  آفس کمپلیکس میں  آر می ، نیوی  اور ایئر فورس  سمیت  مسلح  افواج  اور وزارت دفاع کے  7000  اہلکاروں کو  رہائش فراہم کی جائے گی۔ ان عمارتوں میں جدید ، محفوظ  اور عملی  کام کے مقامات  فراہم کئے جائیں گے۔ عمارت کے کام کاج کو سنبھالنے کے لئے ایک مربوط  کمانڈ اور کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، جو  دونوں عمارتوں  کی حفاظت اور نگرانی کا کام بھی انجام دے گا۔

نیا ڈیفنس  آفس کمپلیکس جدید ترین اور توانائی  کے لحاظ  سے کفایتی ہے، جب کہ  اس میں  سکیورٹی مینجمنٹ کے  جامع  قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ان عمارتوں کی  ایک انوکھی خاصیت یہ ہے کہ اس میں نئی  اور  مستحکم تعمیراتی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے، جسے  ایل جی ایس ایف (لائٹ گیج اسٹیل فریم) کہتے ہیں، جس نے  روایتی آر سی سی  تعمیرات کے معاملے میں  تعمیر کے وقت کو  30-24 مہینے کم کردیا ہے۔ یہ عمارتیں وسائل پر مبنی  سبز ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں اور  ماحولیات دوست طور طریقوں کو فروغ دیتی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع ،  مکان اور شہری امور کے مرکزی وزیر ،  وزیر مملکت  برائے دفاع ،  وزیر مملکت  برائے مکانات  اور شہری امور، چیف آف ڈیفنس اسٹاف  اور مسلح افواج کے سربراہان  شرکت کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26

Media Coverage

India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 18 اپریل 2026
April 18, 2026

From Tap Water to 40,000 Manuscripts: Modi’s Vision Delivers Jobs, Clean Energy & Civilisational Pride