وزیر اعظم ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 ’5جی یوز کیس لیبز‘ سے نوازیں گے
'100 5جی لیبز اقدام' کا مقصد سماجی اقتصادی شعبوں میں جدت کو فروغ دینے کے لیے 5جی ایپلی کیشنز تیار کرنا ہے اور یہ ملک میں 6جی کے لیے تیار ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے
آئی ایم سی 2023 کا مقصد اہم جدید ٹیکنالوجیز کے ڈویلپر، مینوفیکچرر اور برآمد کنندہ کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو مضبوط کرنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی انڈین موبائل کانگریس 2023 کے 7ویں ایڈیشن کا افتتاح 27 اکتوبر 2023 کو صبح 9:45 بجے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 ’5جی یوز کیس لیبز‘ سے نوازیں گے۔ یہ لیبز ’100 5جی لیبز اقدام‘ کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔

'100 5جی لیبز پہل'، 5جی ایپلی کیشنز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 5جی ٹیکنالوجی سے وابستہ مواقع کا ادراک کرنے کی ایک کوشش ہے جو ہندوستان کی منفرد ضروریات کے ساتھ ساتھ عالمی تقاضوں کو بھی پورا کرتی ہے۔ یہ منفرد اقدام مختلف سماجی اقتصادی شعبوں جیسے تعلیم، زراعت، صحت، بجلی، نقل و حمل وغیرہ میں جدت کو فروغ دے گا اور ملک کو 5جی ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے بڑھائے گا۔ یہ پہل ملک میں 6جی کے لیے تیار تعلیمی اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ یہ پہل دیسی مواصلات ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف ایک قدم ہے جو قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔

انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) ایشیا کا سب سے بڑا مواصلات ، میڈیا اور ٹیکنالوجی فورم ہے اور یہ 27 سے 29 اکتوبر 2023 تک منعقد ہوگی۔ یہ تقریب مواصلات اور ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی ناقابل یقین ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو اہم   اعلانات  لے کر آئے گا اور اختراعی مصنوعات اور حل کے مظاہرے کے لیے  اسٹارٹ اپس کو ایک  موقع فراہم کرے گا۔

موضوع  'گلوبل ڈیجیٹل انوویشن' کے ساتھ، آئی ایم سی  2023 کا مقصد ایک ڈویلپر، مینوفیکچرر، اور کلیدی جدید ٹیکنالوجیز کے برآمد کنندہ کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔ تین روزہ کانگریس 5جی، 6جی، مصنوعی ذہانت (اے آئی ) جیسی ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالے گی اور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری، گرین ٹیکنالوجی، سائبر سیکورٹی وغیرہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرے گی۔

اس سال، آئی ایم سی ایک اسٹارٹ اپ پروگرام – ’ایزپایر‘ متعارف کروا رہا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور قائم شدہ کاروباروں کے درمیان روابط کو فروغ دے گا جس کا مقصد تازہ کاروباری اقدامات اور تعاون کو متحرک کرنا ہے۔

آئی ایم سی 2023 میں تقریباً 22 ممالک کے ایک لاکھ سے زائد شرکاء بشمول 5000 سی ای او سطح کے مندوبین، 230 نمائش کنندگان، 400 اسٹارٹ اپس، اور دیگر متعلقہ فریق شرکت کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Sagarmala: 315 projects worth Rs 1.57 lakh crore completed to boost maritime sector

Media Coverage

Sagarmala: 315 projects worth Rs 1.57 lakh crore completed to boost maritime sector
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of iconic and versatile singer Asha Bhosle Ji
April 12, 2026
PM highlights her extraordinary musical journey and timeless brilliance

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep sadness over the passing of Asha Bhosle Ji, acknowledging her as one of the most iconic and versatile voices India has ever known.

The Prime Minister remarked that her extraordinary musical journey, which spanned decades, enriched the nation's cultural heritage and touched countless hearts across the world. Shri Modi noted that whether through her soulful melodies or vibrant compositions, her voice carried a timeless brilliance, adding that he will always cherish the interactions he had with her.

The Prime Minister extended his heartfelt condolences to her family, admirers, and music lovers. Shri Modi observed that she will continue to inspire generations and her songs will forever echo in people’s lives.

The Prime Minister wrote on X:

"Deeply saddened by the passing of Asha Bhosle Ji, one of the most iconic and versatile voices India has ever known. Her extraordinary musical journey, spanning decades, enriched our cultural heritage and touched countless hearts across the world. Be it her soulful melodies or vibrant compositions, her voice carried timeless brilliance. I’ll always cherish the interactions I’ve had with her.
My condolences to her family, admirers and music lovers. She will continue to inspire generations and her songs will forever echo in people’s lives."

“भारतातील सर्वात ख्यातनाम आणि अष्टपैलू आवाजांपैकी एक असलेल्या आशा भोसले जी यांच्या निधनाने अतिशय दुःख झाले. त्यांच्या अनेक दशकांच्या अद्वितीय संगीत प्रवासाने आपल्या सांस्कृतिक वारशाला समृद्ध केले आणि जगभरातील असंख्य लोकांच्या मनाला स्पर्श केला. भावपूर्ण गीतांपासून ते जोशपूर्ण संगीत रचनांपर्यंत, त्यांच्या आवाजात कालातीत तेज होते. त्यांच्याशी झालेल्या संवादांच्या आठवणी मी सदैव जपून ठेवेन. त्यांच्या कुटुंबीयांना, चाहत्यांना आणि संगीतप्रेमींना माझ्या भावपूर्ण संवेदना. त्या पुढील पिढ्यांना प्रेरणा देत राहतील आणि त्यांची गाणी सदैव लोकांच्या आयुष्यात गुंजत राहतील.”