وزیراعظم 3 ستمبر کو سیمی کون انڈیا میں سی ای اوز کے راؤنڈ ٹیبل میں بھی شرکت کریں گے
سیمی کون انڈیا - 2025 بھارت میں مضبوط اور پائیدار سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینے کا سبب بنے گا
کانفرنس میں سیمی کنڈکٹر فابز، ایڈوانسڈ پیکجنگ، مصنوعی ذہانت، تحقیق و ترقی، اسمارٹ مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دی جائے گی
48 سے زائد ممالک کے 2,500 سے زیادہ نمائندے اس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 ستمبر کو صبح تقریباً 10 بجے نئی دہلی کے یشوبھومی میں ‘سیمی کون انڈیا – 2025’  کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم 3 ستمبر کو صبح تقریباً 9:30 بجے کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں وہ سی ای اوز کے راؤنڈ ٹیبل میں بھی حصہ لیں گے۔

یہ تین روزہ کانفرنس جو 2 سے 4 ستمبر تک منعقد ہوگی، بھارت میں مضبوط، لچکدار اور پائیدار سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس میں سیمی کون انڈیا پروگرام کی پیش رفت، سیمی کنڈکٹر فاب اور ایڈوانسڈ پیکجنگ پروجیکٹس، انفراسٹرکچر کی تیاری، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی (آر/ اینڈ ڈی) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں جدید اختراعات، سرمایہ کاری کے مواقع، ریاستی سطح پر پالیسی کے نفاذ، اور دیگر موضوعات پر سیشنز شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ، اس پروگرام میں ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو (ڈی ایل آئی) اسکیم کے تحت اقدامات، اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کی ترقی، بین الاقوامی تعاون، اور بھارت کے سیمی کنڈکٹر شعبے کے مستقبل کے روڈ میپ پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

اس کانفرنس میں 20,750 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے، جن میں 48 سے زائد ممالک کے 2,500 سے زیادہ نمائندے، 150 سے زائد مقررین، جن میں 50 سے زائد عالمی رہنما شامل ہیں اور 350 سے زائد نمائش کنندگان شامل ہوں گے۔اس میں 6 ممالک کے راؤنڈ ٹیبل مباحثے، ملکوں کے پویلین، اور ورک فورس ڈیولپمنٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے مخصوص پویلین بھی شامل ہوں گے۔

دنیا بھر میں منعقد ہونے والی سیمی کون کانفرنسوں کا مقصد سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ٹیکنالوجیکل ترقیات اور مختلف ممالک کی پالیسیوں کو زیادہ سے زیادہ پہنچانا اور اپنے سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔وزیراعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، جس کا مقصد بھارت کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کا مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے، کانفرنس 2022 میں بنگلور، 2023 میں گاندھی نگر اور 2024 میں گریٹر نوئیڈا میں منعقد کی گئی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”