وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر 2024 کو صبح تقریباً 10:30 بجے انڈیا ایکسپو مارٹ، گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور تکنالوجی کی ترقی کے لیے بھارت کو ایک عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنا وزیر اعظم کا وژن رہا ہے۔ اس وژن کے مطابق، 11 سے 13 ستمبر تک سیمی کون انڈیا 2024 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے ’’سیمی کنڈکٹر کے مستقبل کو نئی شکل دینا‘‘۔

11 سے 13 ستمبر تک منعقد ہونے والی یہ تین روزہ کانفرنس بھارت کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کو ظاہر کرے گی جس میں ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر کا عالمی مرکز بنانے کا تصور پیش کیا جائے گا۔ اس میں عالمی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی اور عالمی رہنماؤں، کمپنیوں، سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماہرین ایک اسٹیج پر جمع ہوں گے۔ کانفرنس میں 250 سے زائد نمائش کنندگان اور 150 مقررین کی شرکت ہوگی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
After PM's snack break, jhalmuri grabs attention

Media Coverage

After PM's snack break, jhalmuri grabs attention
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 20 اپریل 2026
April 20, 2026

Honouring Saints, Powering Futures: PM Modi’s Leadership That Blends Heritage, Highways and High Growth