وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری، 2023 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بستی ضلع میں منعقد کیے جانے والے سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ بستی سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب ہریش دویدی کے ذریعہ بستی ضلع میں سانسد کھیل مہاکمبھ کا انعقاد سال 2021 سے کیا جا رہا ہے۔

سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 دو مرحلوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ پہلا مرحلہ 10 سے 16 دسمبر، 2022 تک منعقد کیا گیا تھا اور کھیل مہاکمبھ کا دوسرا مرحلہ 18 سے 28 جنوری، 2023 تک منعقد کیا جائے گا۔

کھیل مہاکمبھ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں قسم کے کھیلوں جیسے کشتی، کبڈی، کھو کھو، باسکٹ بال، فٹ بال، ہاکی، والی بال، ہینڈ بال، شطرنج، کیرم، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس وغیرہ میں متنوع مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ کھیل مہاکمبھ کے دوران مضمون نویسی، پینٹنگ، رنگولی بنانے وغیرہ کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔

کھیل مہاکمبھ ایک نئی پہل ہے جو ضلع بستی اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع اور پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور انہیں کھیل کو کیریئر کے آپشن کے طور پر لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ علاقے کے نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، صحت مند مقابلے، خود اعتمادی اور قوم پرستی کے جذبے کو ابھارنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
1 in 4 iPhones are now made in India as Apple ramps up production by 53 per cent

Media Coverage

1 in 4 iPhones are now made in India as Apple ramps up production by 53 per cent
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 مارچ 2026
March 11, 2026

From Silent Medical Revolution to Global Manufacturing Hub: Salute to PM Modi's Relentless Push for a Stronger, Self-Reliant India