کانفرنس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ماحولیات سے متعلق طرز زندگی، ماحولیاتی تبدیلی، پلاسٹک کے کچرے کے نمٹارہ، جنگلی حیات اور جنگل کے انتظام کے موضوعات پر مزید ہم آہنگی پیدا کرنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر، 2022 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے ایکتا نگر میں منعقد ہونے والی وزرائے ماحولیات کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ وہاں پر موجود مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ کانفرنس، تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بلائی جا رہی ہے تاکہ کثیر جہتی طریقے اپناتے ہوئے پلاسٹک سے متعلق آلودگی کو ختم کرنے، لائف یعنی ماحولیات سے متعلق طرز زندگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے موضوعات کے بارے میں بہتر پالیسیاں بنائی جا سکیں۔ یہ کانفرنس تباہ شدہ زمین کی بحالی اور جنگلی حیات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگلات کے رقبہ میں اضافہ پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔

23 اور 24 ستمبر کو منعقد ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس  کے چھ موضوعاتی اجلاس ہوں گے، جس میں لائف، ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلہ (اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی اثرات سے موافقت کے لیے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ریاستی ایکشن پلان کو اپ ڈیٹ کرنا)؛ پریویش (مربوط گرین کلیئرنس کے لیے سنگل ونڈو سسٹم)؛ جنگلات کا انتظام؛ آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول؛ جنگلی حیات کا انتظام؛ پلاسٹک اور کچرے کا انتظام جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Davos 2025: India is a super strategic market, says SAP’s Saueressig

Media Coverage

Davos 2025: India is a super strategic market, says SAP’s Saueressig
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM greets the people of Himachal Pradesh on the occasion of Statehood Day
January 25, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today greeted the people of Himachal Pradesh on the occasion of Statehood Day.

Shri Modi in a post on X said:

“हिमाचल प्रदेश के सभी निवासियों को पूर्ण राज्यत्व दिवस की बहुत-बहुत बधाई। मेरी कामना है कि अपनी प्राकृतिक सुंदरता और भव्य विरासत को सहेजने वाली हमारी यह देवभूमि उन्नति के पथ पर तेजी से आगे बढ़े।”