وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 جون کو صبح تقریبا 11 بجے نئی دلی کےوگیان بھون میں آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ پروگرام، حکومت ہند کی طرف سے بھگوان مہا ویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے تعاون سے منعقدہ ایک سال تک جاری رہنے والے قومی خراج عقیدت تقریب کا باضابطہ آغاز ہوگا، جس کا مقصد جین مذہب کے عظیم روحانی پیشو ا اور سماجی مصلح آچاریہ ودیاانند جی مہاراج کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پراعزاز بخشنا ہے۔ سال بھر جاری رہنے والی اس تقریب میں ملک بھر میں ثقافتی، ادبی، تعلیمی اور روحانی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی، جن کا مقصد ان کی زندگی اور وراثت کا جشن منانا اور ان کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
آچاریہ ودیانند جی مہاراج نے جین فلسفہ اور اخلاقیات پر مشتمل 50 سے زیادہ تخلیقی کام کئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان بھر میں قدیم جین مندروں کی بحالی اور بازیابی میں اہم کردار ادا کیا اور خاص طور پر تعلیم ، پراکرت، جین فلسفہ، اور کلاسیکی زبانوں کیلئے کام کیا ہے۔


