پندرہ نومبر-بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیہ گورو دِوَس کے طور پر منایا جائے گا
یہ میوزیم قبائلی ثقافت اور تاریخ کو محفوظ رکھنے اور اس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا
میوزیم میں بھگوان برسا منڈا کا 25 فیٹ اونچا مجسمہ ہوگا
دیگر قبائلی مجاہدین آزادی کی جدوجہد کو بھی اجاگر کیا جائے گا

حکومت ہند نے اعلان کیا ہے کہ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیہ گورو دِوَس کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر 2021کو رانچی میں بھگوان برسا منڈا اسمرتی ادیان  سہ سوتنترتا سینانی سنگرہالیہ کا افتتاح کریں گے   اور یہ افتتاح صبح 9 بج کر 45 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہمیشہ قبائلی برادریوں کی گرانقدر دین کا اعتراف کیا ہے ۔ خاص طور سے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو یاد کیا ہے۔ 2016 میں یوم آزادی کی اپنی تقریر میں انہوں نے ہندوستان کی جدوجہدآزادی کےدوران قبائلی مجاہدین آزادی کے رول کو اجاگر کیا تھا اور بہادر قبائلی مجاہدین آزادی کی یاد میں میوزیم بنائے جانے کی بات کی تھی تاکہ آنے والی نسلیں ملک کے لئے ان کی قربانیوں کے بارے میں جان سکیں۔ قبائلی امور کی وزارت نے اب تک قبائلی مجاہدین آزادی کے لئے وقف اس میوزیم کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ یہ میوزیم مختلف ریاستوں اور خطوں کے قبائلی مجاہدین آزادی کی یادوں کو محفوظ کریں گے۔

بھگوان برسا منڈا اسمرتی ادیان سہ سوتنترتا سینانی سنگرہالے  کی تعمیر جھارکھنڈ سرکار کے اشتراک سے رانچی کے اولڈ سنٹرل جیل میں کی گئی ہے، جہاں بھگوان برسا منڈا نے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ یہ ملک اور قبائلی برادریوں کے لئے ان کی قربانی کے تئیں خراج عقیدت ہوگا۔ میوزیم قبائلی ثقافت اور تاریخ کو محفوظ کرنے اور اس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ذریعےقبائلیوں کی وہ جدوجہد بھی دکھائی جا سکے گی، جو انہوں نے اپنے جنگلات، زمینوں کے حقوق اور اپنی ثقافت کے تحفظ کے لئے کی جو کہ قوم کی تعمیر میں اہم مقام رکھتا ہے۔

بھگوان برسا منڈا کے ساتھ ساتھ میوزیم میں مختلف تحریکوں سے جڑے دیگر قبائلی مجاہدین آزادی مثلاً شہید بدھو بھگت، سِدھو-کانہو، نیلامبر-پیتامبر، دیوا-کِسون،تلنگا کھڑیا، گیا مُنڈا، جاترا بھگت، پوٹو ایچ، بھگیرتھ مانجھی اور گنگا نارائن سنگھ کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ میوزیم میں بھگوان برسا منڈا کا 25 فیٹ اونچا مجسمہ ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ اس خطے کے دیگر مجاہدین آزادی کے 9-9 اونچے مجسمے ہوں گے۔

اسمرتی ادیان 25 ایکڑ زمین پر بنایا گیا ہے اور اس میں ایک موسیقی ریز فوارہ، فوڈ کورٹ، چلڈرنس پارک اور  باغ شامل ہیں۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر پروگرام کے دوران موجود رہیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Railways’ electrification push reduces diesel consumption by 63%

Media Coverage

Railways’ electrification push reduces diesel consumption by 63%
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Indian contingent on winning 19 medals at 22nd Asian U20 Athletics Championships
June 01, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today congratulated the Indian contingent for its outstanding performance at the 22nd Asian U20 Athletics Championships.

The Prime Minister congratulated the Indian contingent on winning 19 medals, including 10 Gold medals, at the Championships.

The Prime Minister said that the achievement reflects the determination and excellence of India’s young athletes.

He expressed hope that these accomplishments would inspire many more young Indians to pursue sports in the years to come.

The Prime Minister wrote on X;

“Congratulations to the Indian contingent at the 22nd Asian U20 Athletics Championships for winning 19 medals, including 10 Golds. This outstanding performance reflects the determination and excellence of India’s young athletes. May these achievements inspire many more young Indians to pursue sports in the years to come.”