خطے میں رابطے کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم نیو جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم تلنگانہ میں چارلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے
وزیراعظم جناب نریندر مودی 6 جنوری کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی 6 جنوری کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

خطے میں رابطے کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے۔ وہ تلنگانہ میں چارلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کے رائے گڈا ریلوے ڈویژن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پٹھان کوٹ - جموں - ادھم پور - سرینگر - بارہمولہ ، بھوگ پور سروال - پٹھان کوٹ ، بٹالہ - پٹھان کوٹ اور پٹھان کوٹ سے جوگندر نگر سیکشن پر مشتمل 742.1 کلومیٹر کے جموں ریلوے ڈویژن کے قیام سے جموں و کشمیر اور آس پاس کے علاقوں کو نمایاں فائدہ ہوگا ، جس سے لوگوں کی دیرینہ امنگوں کو پورا کیا جاسکے گا اور بھارت کے دیگر حصوں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی، سیاحت کو فروغ ملے گا اور خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی۔

تلنگانہ کے میڈچل-ملکاجگری ضلع میں چارلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کو تقریبا 413 کروڑ روپے کی لاگت سے دوسرے داخلے کی فراہمی کے ساتھ ایک نئے کوچنگ ٹرمینل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ماحول دوست ٹرمینل، جس میں مسافروں کی اچھی سہولیات موجود ہیں، شہر کے موجودہ کوچنگ ٹرمینلز جیسے سکندرآباد، حیدرآباد اور کاچی گوڈا پر بھیڑ کو کم کرے گا۔

وزیر اعظم ایسٹ کوسٹ ریلوے کی رائے گڈا ریلوے ڈویژن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور آس پاس کے علاقوں میں رابطے میں بہتری آئے گی اور خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
GST completes nine years with stronger revenues and compliance

Media Coverage

GST completes nine years with stronger revenues and compliance
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Sachin Siwach on winning Gold in Men’s 60 kg Boxing
August 02, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has congratulated Sachin Siwach on winning the Gold medal in the Men’s 60 kg Boxing event at the Commonwealth Games 2026 in Glasgow.

The Prime Minister said that Sachin Siwach’s achievement will inspire several young boxers.

Shri Modi extended his best wishes to him for his future endeavours and expressed hope that he would continue to make India proud.

The Prime Minister wrote on X;

“Sachin Siwach strikes Gold at Glasgow!

Congrats to him for the success in the Men's 60 kg Boxing event. He will motivate several young boxers. All the best for his endeavours ahead. May he always make India proud.

#CWG2026”