وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکندرآباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔

بھارتیہ ریل کے ذریعے شروع کی جانے والی یہ آٹھویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہوگی اور تیلگو زبانوں والی ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کو جوڑنے والی یہ پہلی ریل گاڑی ہوگی جو تقریباً 700 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ یہ ریل گاڑی آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم، راج مندری اور وجےواڑہ اسٹیشنوں پر اور تلنگانہ میں کھمم، وارنگل اور سکندرآباد اسٹیشنوں پر رکے گی۔

وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مسافروں کے لئے جدید ترین سہولیات مہیاکی گئی ہیں،  اس سےمسافروں کو تیز ، آرام دہ اور آسان  سفر کا تجربہ فراہم ہوگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin

Media Coverage

Indian economy navigated well external uncertainties: RBI Bulletin
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،23 جولائی 2026
July 23, 2026

Digital Rails, PLI Jobs & Swift Justice: How PM Modi’s Governance is Rewiring India’s Future