طے شدہ گاؤوں میں 92 فیصد ڈرون سروے پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے
تقریباً 2.2 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیار کئے گئے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر کو تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو  علاقوں میں 200 اضلاع کے 46,000 سے زیادہ گاؤں میں سوامتو اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔

سوامتوا اسکیم کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعہ دیہی ہندوستان کی معاشی ترقی کو بڑھانے کے وژن کے ساتھ کیا گیا تھا تاکہ جدید سروے کرنے والی ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعہ دیہاتوں میں آباد علاقوں میں مکان مالکان کو ‘حقوق کا ریکارڈ’ فراہم کیا جاسکے۔

اس اسکیم سے جائیدادوں کو مونیٹائز کرنے اور بینک قرضوں کے ذریعے ادارہ جاتی کریڈٹ کو فعال کرنے ، جائیداد سے متعلق تنازعات کو کم کرنے،  دیہی علاقوں میں جائیدادوں اور پراپرٹی ٹیکس کے بہتر اندازے کی سہولت فراہم کرنا اور گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی کو فعال کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تین اعشاریہ ایک3.1 لاکھ سے زیادہ دیہی علاقوں  میں ڈرون سروے مکمل کیا گیا ہے، جس میں 92 فیصد دیہاتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اب تک تقریباً 1.5 لاکھ گاؤں کے لیے تقریباً 2.2 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیار کیے جا چکے ہیں۔

یہ اسکیم تریپورہ، گوا، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں مکمل طور پر پہنچ چکی ہے۔ ڈرون سروے مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں اور کئی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مکمل ہو چکا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan

Media Coverage

India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جون 2026
June 29, 2026

PM Modi Advancing National Strength Through Unity, Innovation and Janbhagidari