ایم ایس ایم ایز، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری، کم سے کم تعمیل، خواتین کو بااختیار بنانے، صحت اور غذائیت، مہارت کی ترقی پر مشتمل چھ موضوعات پر بات چیت کی جائے گی
تین خصوصی سیشن منعقد کیے جائیں گے، جن میں وکست بھارت : آخری میل تک پہنچنا، جی ایس ٹی اور عالمی جیو پولیٹیکل چیلنجز اور ہندوستان کا ردعمل
کانفرنس میں چار موضوعات پر فوکسڈ غور و خوض کیا جائے گا ، ان میں ووکل فار لوکل، ملیٹس کا بین الاقوامی سال، جی 20: ریاستوں کا رول اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں
ہر ایک تھیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طریقوں کو بھی پیش کیا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے سے سیکھ سکیں
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اس سے قبل منعقد ہونے والی تین ورچوئل کانفرنسوں کے نتائج بھی اس کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے
گزشتہ تین مہینوں میں 150 سے زیادہ میٹنگوں میں مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان وسیع غور و خوض کے بعد کانفرنس کا ایجنڈا طے کیا گیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اور 7 جنوری 2023 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کی دوسری قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی طرف ایک اور اہم قدم ہوگا۔ چیف سکریٹریوں کی اس طرح کی پہلی کانفرنس جون 2022 میں دھرم شالہ میں منعقد ہوئی تھی۔

اس سال چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس دہلی میں 5 سے 7 جنوری 2023 تک منعقد ہوگی۔ تین روزہ کانفرنس  میں ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں تیز رفتار اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میں مرکزی حکومت کے نمائندوں، تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور دیگر سینئر عہدیداروں اور ڈومین کے ماہرین پر مشتمل 200 سے زائد افراد  شرکت  کریں گے۔ یہ کانفرنس ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور  شمولیت والے انسانی فروغ  پر زور دینے  کے ساتھ ساتھ ایک  وکست بھارت کا مقصد حاسل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے لئے  بنیاد تیار کرے گی۔

نوڈل وزارتوں، نیتی آیوگ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ڈومین کے ماہرین کے درمیان گزشتہ تین ماہ کے دوران 150 سے زیادہ  فزیکل اور ورچوئل  مشاورتی میٹنگوں میں وسیع غور و خوض کے بعد کانفرنس کے ایجنڈے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے دوران بحث چھ شناخت شدہ موضوعات پر ہو گی۔ ان میں  (i) ایم ایس ایم ایز  پر زور؛ (ii) انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری؛ (iii) کم سے کم تعمیل؛ (iv) خواتین کو بااختیار بنانا  (v) صحت اور غذائیت؛ (vi) مہارت کی ترقی شامل ہیں۔

تین خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں ، (i)  وکست بھارت ؛    (ii) اشیا  اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )  کے پانچ سال– اسباق اور تجربات؛ اور (iii) عالمی جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور ہندوستان کا ردعمل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں  (i)  ووکل فار لوکل؛ (ii)  ملیٹس کا بین الاقوامی سال؛ (iii)  جی 20: ریاستوں کا  رول   اور (iv) ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

کانفرنس میں ہر ایک تھیم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں کو بھی پیش کیا جائے گا تاکہ ریاستیں ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق، مرکزی کانفرنس سے پہلے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تین ورچوئل کانفرنسیں بھی منعقد کی گئی تھیں جن کے موضوعات میں  (i) ترقی کی بنیاد کے طور پر اضلاع   (ii) سرکلر اکانومی؛ (iii) ماڈل مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔ ان ورچوئل کانفرنسوں کے نتائج چیف سیکرٹریز کی قومی کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India overtakes US to become second-largest solar growth market in 2025

Media Coverage

India overtakes US to become second-largest solar growth market in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares a Sanskrit Subhashitam honoring Sage Patanjali and the virtues of Yoga
June 04, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared a Sanskrit Subhashitam paying homage to Sage Patanjali and highlighting the profound benefits of Yoga. Shri Modi observed that the regular practice of Yoga keeps the body healthy and the mind calm, noting that making it a part of one's daily routine makes life balanced and energetic.

The Prime Minister posted on X:

"योग का नियमित अभ्यास तन को स्वस्थ और मन को शांत रखता है। इसे अपनी दिनचर्या का हिस्सा बनाने से जीवन संतुलित और ऊर्जावान बनता है।

योगेन चित्तस्य पदेन वाचां
मलं शरीरस्य च वैद्यकेन।

योऽपाकरोत् तं परवरं मुनीनां
पतञ्जलिं प्राञ्जलिरानतोऽस्मि॥"

I bow down with folded palms to Sage Patanjali, the most exalted among the contemplative sages, who has removed impurity of the mind-content through Yoga, of speech through grammar and of the body through Ayurveda.