ان فن پاروں میں ہندو مذہب، بدھ مذہب اور جین مذہب سے متعلق ثقافتی نوادرات اور مورتیاں شامل ہیں
بیشتر اشیا 11 ویں صدی سے لے کر 14 ویں صدی کے عہد کے ساتھ ساتھ قبل مسیح عہد کے تاریخی نوادرات سے متعلق ہیں
یہ قدم دنیا بھر سے ہماری قدیم اشیا اور فن پاروں کو واپس لانے کی سمت میں مودی حکومت کی مسلسل کوششوں کا عکاس ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے امریکہ کے دورے کے  دوران انہیں  ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ذریعہ  157 فن پارے  اور نوادرات  پیش کئے گئے ۔ وزیر اعظم نے ریاست ہائے متحدہ  امریکہ کے ذریعہ  ان قدیم اشیا کو بھارت  کو واپس کئے جانے کے قدم کو پرزور طریقہ سے سراہا۔ وزیراعظم مودی  اور صدر بائیڈن  نے ثقافتی اشیا کی چوری، غیرقانونی تجارت  اور اسمگلنگ سے نمٹنے کی کوششوں کو اور زیادہ مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

ان 157 فن پاروں  کی فہرست میں 10 ویں صدی کی ریت پتھر سے بنی ریونت کی ڈیڑھ میٹر طویل نقاشی  دار تختی سے لے کر 12 ویں صدی کی کانسے کی 8.5 سینٹی میٹر اونچی نٹ راج کی مخصوص مورتی جیسی اشیا کا ایک متنوع سیٹ شامل ہے۔ بیشتر اشیا 11 ویں صدی سے لے کر 14 ویں صدی کے عہد کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان میں 2000 قبل مسیح کی تانبے سے بنے فنپارے  یا دوسری صدی کے ٹیراکوٹا  سے بنےگلدان جیسےتاریخی نوادرات بھی شامل ہیں۔ تقریباً 45 نوادرات قبل مسیح عہد کے ہیں۔

ان میں سے نصف فن پارے (71) جہاں ثقافتی ہیں، وہیں باقی نصف فن پاروں میں ہندو مذہب (60)، بدھ مذہب (16) اور جین مذہب (9) سے متعلق مورتیاں شامل ہیں۔

ان فن پاروں کو بنانے میں استعمال ہوئی اشیا میں دھات، پتھر اور ٹیراکوٹا شامل ہیں۔ کانسہ کی اشیا میں خاص طور پر لکشمی نارائن ، بدھ، وشنو، شیو پاروتی اور 24 جین تیرتھ کاروں کی مورتیاں ہیں اور دیگر بے نام  دیوتاؤں   کے علاوہ کنکل مورتی، برہمی اور نندی کیش ہیں ، جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں۔

فنی تخلیقات میں ہندو مذہب سے متعلق مذہبی مورتیاں (تین سر والے برہما، رتھ چلاتے ہوئے سوریہ، وشنو اور ان کی اہلیہ، دکشنامورتی  کی شکل میں شیو، نرتیہ کرتے ہوئے گنیش وغیرہ )، بدھ مذہب سے متعلق (کھڑی ہوئی حالت میں بدھ ، بودھستو مجوشری ، تارا) اور جین مذہب سے متعلق (جین  تیرتھنکر ، پدماسن، تیرتھنکر، جین چوبیسی ) کے ساتھ ساتھ سیکولر فن پارے (سمبھنگ میں بے ترتیب جوڑا، چوری بیئریر، ڈھول بجاتی خاتون وغیرہ ) شامل ہیں۔

کل 56 ٹیراکوٹا ٹکڑوں میں (گلدان دوسری صدی، ہرن کی جوڑی 12 ویں صدی ، خاتون کا مجسمہ 14 ویں صدی) اور 18 ویں صدی کی تلوار ہے، جس کے فارسی میں  تحریر کتبے میں گرو ہرگووند سنگھ کا ذکر ہے۔

یہ مودی حکومت کے ذریعہ دنیا بھر سے ہمارے فن پاروں اور نوادرات کو واپس لانے کی  مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi inaugurates Micron’s ₹22,516-crore ATMP facility in Gujarat; calls chips ‘Regulator of 21st century’

Media Coverage

PM Modi inaugurates Micron’s ₹22,516-crore ATMP facility in Gujarat; calls chips ‘Regulator of 21st century’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives in factory explosion in Nagpur, Maharashtra
March 01, 2026
Prime Minister announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister has expressed deep distress over the explosion at a factory in Nagpur, Maharashtra.

Extending his condolences to the families of the deceased, the Prime Minister also prayed for the speedy recovery of the injured. The Prime Minister further affirmed that the local administration is assisting those affected.

The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) for the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister Shared on X;

"The explosion at a factory in Nagpur, Maharashtra, is deeply distressing. My condolences to the families of the deceased. I pray for the speedy recovery of the injured. The local administration is assisting those affected.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000"