وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12؍اکتوبر 2021کوصبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 28 ویں قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر داخلہ اور این ایچ آر سی کے چیئرپرسن بھی موجود ہوں گے۔

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے بارے میں

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) 12؍اکتوبر 1993 کو انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق ایکٹ 1993 کے تحت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ کمیشن انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتا ہے، انکوائری اور جانچ پڑتال کرتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت میں متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے سرکاری حکام سے سفارش کرتا ہے ، ان سرکاری ملازمین کے خلاف اصلاحی اور قانونی اقدامات بھی کرتا ہے جن سے کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سرزد ہوتی ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India

Media Coverage

With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 28 فروری 2026
February 28, 2026

India’s Strategic Ascent: Building Trust, Tech, and Transparency Under the Leadership of PM Modi