It is a part of 12 post-budget webinars being organized by government to seek ideas for implementation of budgetary announcements
Webinar to be attended by stakeholders including prominent industrialists, experts and state government officials
12 initiatives announced in Union Budget on Green Growth to be discussed in six parallel sessions
Ministries to prepare time-bound action plans based on stakeholder inputs

وزیراعظم جناب نریندر مودی 23 فروری 2023 کو صبح 10 بجے کے قریب گرین گروتھ پر بجٹ کے بعد کے پہلے ویبینار سے خطاب کریں گے ۔ مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے 12 پوسٹ بجٹ ویبیناروں کی سیریز میں سے یہ پہلا ویبینار ہوگا۔

ویبینار میں گرین گروتھ کے توانائی اور غیر توانائی اجزا دونوں کا احاطہ کرتے ہوئے چھ بریک آؤٹ سیشن ہوں گے۔ اس ویبینار کی قیادت مرکزی وزارت توانائی کرے گی۔ مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور سکریٹریوں کے علاوہ ریاستی حکومتوں، صنعت، تعلیمی اور تحقیقی اداروں اور سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے متعدد اسٹیک ہولڈر ان ویبیناروں میں شرکت کریں گے اور بجٹ اعلانات کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔

مرکزی بجٹ 2023-24 کی سات اولین ترجیحات میں سے ایک گرین گروتھ ہے تاکہ ملک میں سبز صنعتی اور معاشی منتقلی، ماحول دوست زراعت اور پائیدار توانائی کا آغاز کیا جاسکے۔ اس سے بڑی تعداد میں سبز ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ مرکزی بجٹ میں گرین ہائیڈروجن مشن، انرجی ٹرانزیشن، انرجی اسٹوریج پروجیکٹس، قابل تجدید توانائی ، گرین کریڈٹ پروگرام، پی ایم پرانم، جی او بی آردھن اسکیم، بھارتیہ پرکرتی کھیتی بائیو ان پٹ ریسورس سینٹرز، ایم آئی ایس ٹی آئی، امرت دھاروہار، کوسٹل شپنگ اور وہیکل ریپلیسمنٹ جیسے مختلف شعبوں اور وزارتوں میں متعدد پروجیکٹوں اور اقدامات کا تصور کیا گیا ہے۔

ہر پوسٹ بجٹ ویبینار میں تین سیشن ہوں گے۔ اس کا آغاز مکمل افتتاحی اجلاس سے ہوگا جس سے وزیر اعظم خطاب کریں گے۔ اس سیشن کے بعد مختلف موضوعات پر الگ الگ بریک آؤٹ سیشن ہوں گے جو متوازی طور پر ہوں گے۔ آخر میں بریک آؤٹ سیشنز کے خیالات مکمل اختتامی سیشن کے دوران پیش کیے جائیں گے۔ ویبینار کے دوران موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر متعلقہ وزارتیں بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کے لیے ایک مقررہ وقت میں ایکشن پلان تیار کریں گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India surpasses China, emerges as world’s largest rice producer

Media Coverage

India surpasses China, emerges as world’s largest rice producer
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 جنوری 2026
January 05, 2026

From Vision to Verifiable Results: Aatmanirbhar Bharat Taking Shape Under PM Modi’s Leadership