گرانڈ فینالے میں 75 مراکز پر 15000 سے زیادہ طلباء حصہ لیں گے
اس فینالے میں 2900 سے زیادہ اسکولوں اور 2200 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء 53 مرکزی وزارتوں کے ذریعے پیش کیے گئے 476 مسائل کے حل تلاش کریں گے
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن نے نوجوانوں کے درمیان مصنوعات سے متعلق اختراعات، مسائل کے حل اور لیک سے ہٹ کر سوچنے کا ماحول تیار کرنے میں اہم رول نبھایا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست کو رات آٹھ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن 2022 کے گرانڈ فینالے سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم مسلسل ملک میں، خاص کر نوجوانوں میں اختراعی جذبے کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے مد نظر، اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ) کی شروعات سال 2017 میں کی گئی تھی۔ ایس آئی ایچ طلباء کو معاشرہ، تنظیموں اور حکومت کے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم  مہیا کرنے کی ایک ملک گیر پہل ہے۔ اس پہل کا مقصد طلباء کے درمیان مصنوعات سے متعلق اختراعات، مسائل کے حل اور لیک سے ہٹ کر سوچنے کا ماحول تیار کرنا ہے۔

ایس آئی ایچ کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایس آئی ایچ کے لیے رجسٹرڈ ٹیموں کی تعداد پہلے مرحلہ میں تقریباً 7500 سے چار گنا بڑھ کر فی الحال چل رہے پانچویں مرحلہ میں تقریباً 29600 ہو گئی ہے۔ اس سال ایس آئی ایچ 2022 کے گرانڈ فنالے میں حصہ لینے کے لیے 15000 سے زیادہ طلباء اور  اساتذہ 75 نوڈل مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔ اس فینالے میں 2900 سے زیادہ اسکولوں اور 2200 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء 53 مرکزی وزارتوں کے ذریعے پیش کیے گئے 476 مسائل کے حل تلاش کریں گے۔ ان میں مندر میں  کندہ تحریروں اور دیوناگری رسم الخط میں ان کے ترجمے کے آپٹیکل کیرکٹر ریکگنی شن (او سی آر)، جلد  خراب ہونے والی غذائی اشیاء کے کولڈ سپلائی چین میں آئی او ٹی پر مبنی جوکھم کی نگرانی کے نظام، کسی علاقے کے ہائی ریزولیوشن والے 3ڈی ماڈل، قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کی حالت وغیرہ سے جڑے مسائل شامل ہیں۔

اس سال، اسکولی طلباء میں اختراع کا ماحول تیار کرنے اور اسکول کی سطح پر مسائل کے حل  کا نظریہ تیار کرنے کے مقصد سے ایک تجربہ کے طور پر اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن جونیئر کی شروعات بھی کی گئی ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
GeM gross merchandise value surges from Rs 422 crore to over Rs 1.55 lakh crore in a decade: Piyush Goyal

Media Coverage

GeM gross merchandise value surges from Rs 422 crore to over Rs 1.55 lakh crore in a decade: Piyush Goyal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to release the Autobiography of Former President Shri Ram Nath Kovind on 12 August
August 11, 2026
Title of the Autobiography: “Triumph of the Indian Republic: My Life, My Struggles”

Prime Minister Shri Narendra Modi will release the autobiography of former President of India, Shri Ram Nath Kovind, titled “Triumph of the Indian Republic: My Life, My Struggles”, on 12 August, 2026, at 9:30 AM at Vigyan Bhavan, New Delhi. Prime Minister will also address the gathering on the occasion.

The release of the autobiography by the Prime Minister will mark a significant occasion celebrating the life and contributions of one of India’s most distinguished public figures. The autobiography offers a deeply personal account of Shri Ram Nath Kovind’s remarkable life journey, tracing his experiences, struggles and achievements from his early years to his distinguished public life and eventual service as the 14th President of India. The book provides insights into the values, experiences and circumstances that shaped his journey and public service.