کانفرنس میں قدرتی کاشتکاری اور کسانوں کو اس کے فوائد سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی
یہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے سے متعلق وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی کے موضوع پر 16 دسمبر 2021 کو صبح 11 بجے گجرات کے آنند میں منعقد ہونے والی قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں قدرتی کاشتکاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  کسانوں کو، قدرتی طریقے سے کی جانے والی کاشتکاری کے فوائد سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرائی جائیں گی۔

حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے۔ یہ  پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے، تاکہ  کسان اپنی زرعی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ زراعت کی تصویر بدلنے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ نظام کی پائیداری، لاگت میں کمی، بازار تک رسائی اور کسانوں کو بہتر قیمتیں فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

صفر بجٹ والی قدرتی کاشتکاری ایک امید افزا طریقہ ہے جس سے خریدی  جانے والی ان پٹ پر کسانوں کا انحصار کم ہوگا، اور کھیت پر مبنی روایتی ٹیکنالوجیز پر بھروسہ کرتے ہوئے زراعت کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجہ میں مٹی کی صحت میں بہتری آئے گی۔ دیسی گائے، اس کا گوبر اور پیشاب کھیت پر کئی قسم کی کھاد وغیرہ بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور مٹی کو ضروری غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ دیگر روایتی طریقے جیسے کہ پانی کی بہت کم دستیابی کی حالت میں بھی مٹی کو بائیو ماس سے یا مٹی کو سال بھر گھاس اور پتوں وغیرہ سے ڈھانپنے سے اس کی پیداواری صلاحیت میں پائیداری آتی ہے، اور اس طریقہ کو اپنانے کے پہلے سال سے ہی فائدہ حاصل ہونے لگتا ہے۔

اسی قسم کی حکمت عملیوں پر زور دینے اور ملک بھر کے کسانوں تک پیغام پہنچانے کے لیے، حکومت گجرات زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی پر قومی کانفرنس منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں قدرتی کاشتکاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس تین روزہ کانفرنس کا انعقاد 14 سے 16 دسمبر، 2021 تک کیا جائے گا۔  اس میں5000 سے زیادہ کسان شرکت کریں گے، جو ذاتی طور پر کانفرنس میں موجود رہیں گے، اس کے علاوہ بہت سے دیگر کسان سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف آئی سی اے آر،  ریاستوں کے کرشی وگیان کیندر اور اے ٹی ایم اے (ایگریکلچرل ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی) نیٹ ورک کے ذریعے لائیو جڑیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”