وزیرِ اعظم نے سومناتھ مندر کا دورہ کیا

Published By : Admin | May 11, 2026 | 12:28 IST

وزیرِ اعظم جناب نریندرمودی نے آج سومناتھ مندر  کا دورہ کیا اور دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خود کو خوش نصیب محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ سومناتھ کی مقدس سرزمین پر پہنچ کر انہیں ایک روحانی تجربہ حاصل ہوا۔ وزیرِ اعظم کے مطابق مندر کے راستے میں موجود عقیدت مندوں کی بے پناہ توانائی اور جوش و جذبے نے انہیں جذباتی اور متاثر کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وہ وہی لمحہ دوبارہ محسوس کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے مندر کی دوبارہ تعمیر کے افتتاح کے وقت محسوس کیا ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سومناتھ امرت مہوتسو کا روحانی ماحول ہر طرف ایک غیر معمولی توانائی اور عقیدت کا احساس پیدا کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ سومناتھ مندر کے ہر گوشے میں بھکتی (عقیدت) کا احساس محسوس کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ ہزاروں افراد نے دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک ساتھ شرکت کی، اور کہا کہ یہ تاریخی دن بھارت کے تہذیبی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں ن ایکس  پر اپنے پیغام میں لکھا:

“جے سومناتھ! یہاں آ کر خود کو خوش نصیب محسوس کر رہا ہوں، جب ہم دوبارہ تعمیر شدہ مندر کے عقیدت مندوں کے لیے دروازے کھلنے کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔”

"At Somnath, one can experience Bhakti in every corner. Countless people have come together to mark 75 years since the rebuilt Temple opened its doors to devotees. That day was indeed a milestone in the civilisational journey of Bharat." 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words

Media Coverage

How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،09 اگست 2026
August 09, 2026

Vikas Bhi, Virasat Bhi: PM Modi’s Blueprint for a Rooted Yet Future-Ready Bharat