"ہم سب کے مختلف کردار، مختلف ذمہ داریاں، کام کرنے کے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں، لیکن ہمارا یقین، تحریک اور توانائی کا منبع ایک ہی ہے – ہمارا آئین"
"سب کا ساتھ – سب کا وکاس ، سب کا وشواس – سب کا پریاس، آئین کی روح کا سب سے طاقتور مظہر ہے۔ حکومت آئین کےتئیں وقف ہے، ترقی میں کوئی امتیاز نہیں کرتی ہے"
"ہندوستان واحد ملک ہے جس نے پیرس معاہدے کے اہداف کو وقت سے پہلے حاصل کیا ہے۔ اور پھر بھی ماحولیات کے نام پرہندوستان پرمختلف قسم کے دباؤ ڈالے جاتے ہیں۔ یہ سب نوآبادیاتی ذہنیت کا نتیجہ ہے
اقتدار کی علیحدگی کی مضبوط بنیاد پر ہمیں اجتماعی ذمہ داری کا راستہ ہموار کرنا ،ایک لائحہ عمل تیار کرنا ، اہداف کا تعین کرنا اور ملک کو اس کی منزل تک لے جانا ہے

 

نئی دہلی۔ 26  نومبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں سپریم کورٹ کے زیر اہتمام یوم آئین کی تقریبات سے خطاب کیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا جناب جسٹس این وی رمنا، مرکزی وزیر جناب کرن ریجوجو، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سینئر جج صاحبان، اٹارنی جنرل آف انڈیا جناب کے کے وینوگوپال اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جناب وکاس سنگھ اس موقع پر موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے صبح میں کہا کہ وہ مقننہ اور عاملہ کے ساتھیوں کے درمیان تھے۔ اور اب وہ عدلیہ کے تمام قابل  ارکان کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا  "ہم سب کے مختلف کردار، مختلف ذمہ داریاں، کام کرنے کے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں، لیکن ہمارا یقین ، تحریک اور توانائی کا منبع ایک ہی ہے - ہمارا آئین۔"

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے آئین سازوں نے ہمیں ہندوستان کی ہزاروں سال کی عظیم روایت کو برقرار رکھنے اورجنہوں نے  آزادی کے لیے زندگی گزاری  اور قربانی دی ، ان کے خوابوں کی کی روشنی میں  ہمیں آئین سے نوازا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آزادی کے اتنے سالوں کے بعد بھی شہریوں کے ایک بڑے حصے کو پینے کے پانی، بیت الخلا، بجلی وغیرہ جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ۔ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کام کرنا  آئین کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔  انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک میں اس محرومی کو اختتام تک پہنچانے کی ایک بڑی مہم جاری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے کورونا کے دور میں 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت خوراک فراہم کی گئی۔ حکومت پی ایم غریب کلیان اَن یوجنا پر 2 لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرکے غریبوں کو مفت اناج دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کو گزشتہ روز آئندہ سال مارچ تک بڑھا دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جب غریبوں، خواتین، خواجہ سراؤں، سڑکوں پر دکانداری کرنے والوں، معذوروں  اور دیگر طبقات کی ضروریات اور خدشات کو دور کیا جاتا ہے تو وہ قوم کی تعمیر کے عمل میں شامل ہو جاتے ہیں اور آئین پر ان کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سب کا ساتھ-سب کا وکاس، سب کا وشواس-سب کا پریاس، آئین کی روح کا سب سے طاقتور مظہر ہے۔ حکومت آئین کے تئیں وقف ہے، ترقی میں کوئی امتیاز نہیں کرتی اور ہم نے یہ کیا ہے۔ آج غریب ترین غریبوں کو معیاری انفراسٹرکچر تک وہی رسائی مل رہی ہے جو کبھی وسائل رکھنے والے لوگوں تک محدود تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی اتنی ہی توجہ لداخ، انڈمان اور شمال مشرق کی ترقی پر ہے جتنی دہلی اور ممبئی جیسے میٹرو شہروں پر ہے۔

حال ہی میں جاری ہونے والے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صنفی مساوات کے حوالے سے اب بیٹوں کے مقابلے بیٹیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے ہسپتال میں زچگی کے مزید مواقع دستیاب ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے زچگی کی شرح اموات، نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو بظاہر کسی دوسرے ملک کی نوآبادیات کے طور پر موجود ہو۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ نوآبادیاتی ذہنیت بھی ختم ہو چکی ہے۔ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ ذہنیت بہت سی بگاڑ کو جنم دے رہی ہے۔ اس کی سب سے واضح مثال ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے سفر میں ہمیں درپیش رکاوٹوں میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا ترقی پذیر ممالک کے لیے یکساں وسائل ، یکساں راستے کو بند کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جن طریقوں سے ترقی یافتہ دنیا آج اس مقام پر پہنچی ہے"۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہندوستان واحد ملک ہے جو پیرس معاہدے کے اہداف کو وقت سے پہلے حاصل کرنے کے عمل میں ہے۔ اور پھر بھی ماحولیات کے نام پر ہندوستان پر مختلف قسم کے دباؤ ڈالے جاتے ہیں۔ یہ سب نوآبادیاتی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "بدقسمتی سے ایسی ذہنیت کی وجہ سے ہمارے ہی ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ کبھی آزادی اظہار کے نام پر اور کبھی کسی اور چیز کی مدد سے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوآبادیاتی ذہنیت تحریک آزادی میں پیدا ہونے والے عزم کو مزید مضبوط کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا "ہمیں اسے دور کرنا ہوگا۔ اور اس کے لیے، ہماری سب سے بڑی طاقت، ہماری سب سے بڑی تحریک، ہمارا آئین ہے"۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ دونوں آئین کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں۔ لہذا، دونوں جڑواں ہیں۔  یہ دونوں صرف آئین کی وجہ سے وجود میں آئے ہیں۔ لہذا، وسیع تر نقطہ نظر سے، دونوں مختلف ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ انہوں نے اقتدار کی علیحدگی کے تصور کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے  زور دے  کر کہا کہ امرت کال میں آئین کی روح کے اندر اجتماعی عزم ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عام آدمی اس سے زیادہ کا مستحق ہے جو اس کے پاس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ''طاقت کی علیحدگی کی مضبوط بنیاد پر ہمیں اجتماعی ذمہ داری کا راستہ ہموار کرنا ہے، لائحہ عمل تیار کرنا ہے، اہداف کا تعین کرنا ہے اور ملک کو اس کی منزل تک لے جانا ہے۔''

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From welfare to opportunity: How DPI 2.0 and AI will unlock India’s productivity

Media Coverage

From welfare to opportunity: How DPI 2.0 and AI will unlock India’s productivity
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
State Visit of Prime Minister to Seychelles
June 28, 2026

As part of Prime Minister Shri Narendra Modi’s State Visit to Seychelles from 27-29 June 2026, Prime Minister and the President of Seychelles, H.E. Dr. Patrick Herminie today held official talks at the State House in Victoria, Mahe.

The talks covered the full spectrum of bilateral relations, with the leaders agreeing to further strengthen cooperation in health, education, capacity building, digital transformation, sustainable development, social infrastructure, renewable energy, maritime security and defence. They also exchanged views on regional and global developments, including challenges in the Indian Ocean region, such as illegal fishing, drug trafficking and piracy. Both leaders expressed satisfaction at the progress made in the implementation of projects and initiatives under the Special Economic Package announced by India. Prime Minister reaffirmed India’s commitment to supporting the development priorities of Seychelles and to further deepen the close and enduring partnership between the two countries.

Following the official talks, both leaders released a joint commemorative logo marking 50 years of the establishment of diplomatic relations between the two countries. Several MoUs/agreements in the fields of Capacity Building, UPI, Health, Agriculture, Shipping, Space, Extradition and Line of Credit were exchanged thereafter. The amount of the Line of Credit stands at INR 1250 crores. The full list of MoUs/agreements may be seen here [link]. In addition, several announcements in the fields of food security, infrastructure, health, vocational training, maritime security and defence were made in support of the development needs of Seychelles. The details of these announcements may be seen here [link]. Seychelles also announced that it is joining the Coalition for Disaster Resilient Infrastructure [CDRI].

Later in the day, Prime Minister addressed an Extraordinary Sitting of the National Assembly of Seychelles, becoming the first Indian Prime Minister to do so. In his address, he highlighted the historical bonds of friendship between India and Seychelles and underscored the shared values of democracy, rule of law and people-centric governance that guide the two countries. He noted that mutual trust and close cooperation have shaped a robust partnership spanning development cooperation, maritime security, technology, innovation, health and capacity building. Prime Minister also called for enhanced parliamentary exchanges between the two democracies. The full address of Prime Minister may be seen here [link]

The Leader of Opposition of Seychelles, H.E. Mr. Bernard Georges, also called on Prime Minister. The two leaders discussed India-Seychelles bilateral ties and conveyed their strong support to further build the special friendship between the two countries.