دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے مشکل حالات اور اسرائیل-حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا
انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے، انسانی امداد جاری رکھنے، امن اور سلامتی کو جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا
رہنماؤں نے چابہار بندرگاہ سمیت دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون  پر بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے  مغربی ایشیا کے مشکل حالات اور اسرائیل-حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے  دہشت گردی کے واقعات، تشدد اور شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور مستقل موقف کو دہرایا۔

صدر رئیسی نے صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے۔

دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو روکنے، انسانی امداد کو جاری رکھنے اور امن و سلامتی کو جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہنماؤں نے کثیر جہتی دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ پر توجہ اور ترجیح دینے کا خیرمقدم کیا۔

فریقین نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام میں مشترکہ دلچسپی کے پیش نظر ایک دوسرے کے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Political stability helped India seal major trade deals: PM Narendra Modi

Media Coverage

Political stability helped India seal major trade deals: PM Narendra Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 16فروری 2026
February 16, 2026

Viksit Bharat 2047 Unlocked: PM Modi's AI Ecosystem + Solar Revolution = Global Leadership in Health & Sustainability