صدر زیلنسکی نے یوکرین میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے تنازعہ کے پرامن حل اور امن کی جلد بحالی کی کوششوں کے تئیں ہندوستان کے مضبوط موقف کی توثیق کی
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-یوکرین دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر محترم جناب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدر زیلنسکی نے یوکرین سے متعلق حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے صدر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا اور تنازعہ کے پرامن حل اور امن کی جلد بحالی کی کوششوں کے تئیں ہندوستان کے مضبوط اور مستقل موقف کی تصدیق کی۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-یوکرین دو طرفہ شراکت داری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India stands tall in shaky world economy as Fitch lifts FY26 growth view to 7.5%

Media Coverage

India stands tall in shaky world economy as Fitch lifts FY26 growth view to 7.5%
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 مارچ 2026
March 13, 2026

Resilient India Under PM Modi: Diplomatic Mastery, Youth Power, and Unstoppable Progress