دونوں لیڈروں نے ہندوستان -روس خصوصی اور باعث اعزازاسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے یوکرین کے اپنے دورے سے متعلق بصیرتیں شیئر کیں اور روس-یوکرین تنازعہ میں آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر بات چیت اور سفارت کاری کے اپنے موقف کو دوہرایا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی فیڈریشن کے صدرعزت مآب  جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم  نے 22 ویں ہند-روس دو طرفہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ ماہ روس کے اپنے کامیاب دورہ کا ذکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے متعدد دو طرفہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہندوستان- روس کے درمیان خصوصی اور باعث اعزاز اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یوکرین کے اپنے حالیہ دورہ کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے تنازعہ کے مستقل اور پرامن حل کے حصول کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت کے ساتھ ساتھ تمام فریقین کے درمیان مخلصانہ اور عملی مذاکرات پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament

Media Coverage

MSME exports touch Rs 9.52 lakh crore in April–September FY26: Govt tells Parliament
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 دسمبر 2025
December 21, 2025

Assam Rising, Bharat Shining: PM Modi’s Vision Unlocks North East’s Golden Era