وزیراعظم کی بحرین کے بادشاہ سے بات چیت

Published By : Admin | March 20, 2026 | 19:57 IST
وزیراعظم نے عید کی مبارکباد دی اور توانائی و شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مذمت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز بات چیت کی، جس کے دوران تہوار کی مبارکبادوں کا تبادلہ کیا گیا اور علاقائی سلامتی سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے بات کی اور انہیں اور بحرین کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیائی خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے توانائی اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان حملوں کے عالمی خوراک، ایندھن اور کھاد کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جناب  نریندر مودی نے جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور سمندری راستوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔ وزیر اعظم نے بحرین میں مقیم ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

"بحرین کے بادشاہ، عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ عید الفطر کے موقع پر انہیں اور بحرین کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔

ہم نے مغربی ایشیائی خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں توانائی اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مذمت کی، اور اس بات پر زور دیا کہ ان حملوں کے عالمی خوراک، ایندھن اور کھاد کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور سمندری راستوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

بحرین میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر عزت مآب  بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔"

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit

Media Coverage

PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 مئی 2026
May 04, 2026

Green Roads, Smart Tolls, Trillion-Dollar Dreams: How PM Modi's Policies are Supercharging a Modern India