وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی دولت ہے اور اسے برقرار رکھنے میں ورزش نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام شہریوں کے لیے صحت مند اور خوشحال زندگی  کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم بھی  مشترک کیا۔

“व्यायामाल्लभते स्वास्थ्यं दीर्घायुष्यं बलं सुखम्। आरोग्यं परमं भाग्यं स्वास्थ्यं सर्वार्थसाधनम्॥”

 

اس سبھا شتم کا مفہوم یہ ہے کہ ورزش سے اچھی صحت، لمبی عمر، طاقت اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اچھی صحت سب سے بڑی نعمت ہے ۔ صحت ہی ہر چیز کا ذریعہ ہے۔

وزیراعظم  نریندر مودی نے ایکس پر لکھا؛

“اچھی صحت ہی زندگی کی سب سے بڑی دولت ہے، جس میں ورزش کا کردار نہایت اہم ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کے لیے صحت مند اور خوشحال زندگی  کے لیے نیک خواہشتا کا اظہار کرتا ہوں۔” 💪🌿

व्यायामाल्लभते स्वास्थ्यं दीर्घायुष्यं बलं सुखम्।

आरोग्यं परमं भाग्यं स्वास्थ्यं सर्वार्थसाधनम्॥”

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India emerges as world’s 2nd-largest solar market, green energy momentum accelerates: Experts

Media Coverage

India emerges as world’s 2nd-largest solar market, green energy momentum accelerates: Experts
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے سنسکرت سبھاشتم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو کامیابی کی سمت لے جاتی ہے
April 30, 2026

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو  اجاگر کرتے ہوئے آج ایک سنسکرت سبھاشتم کو مشترک کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں  تحریر کیا:

محنت کش اور توانائی سے بھرپور شہری ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں جن کی محنت ترقی کی نئی راہیں ہموار کرتی ہے۔ ان کی کوششوں کی بدولت  ملک کو خوشحالی، خود انحصاری اور ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

अनिर्वेदो हि सततं सर्वार्थेषु प्रवर्तकः।

करोति सफलं जन्तोः कर्म यच्च करोति सः॥

جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل سرگرم اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔