وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں سومناتھ کے اپنے دورے کی جھلکیاں ساجھا کیں۔

ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں، جناب مودی نے لکھا:

’’سومناتھ آکر خوشی ہوئی، جو ہماری تہذیبی ہمت کی قابل فخر علامت ہے۔

یہ دورہ # سومناتھ سوابھیمان پرو کے دوران ہوا ہے، جب پورا ملک  1026 میں سومناتھ مندر پر ہوئے پہلے حملے کے ہزار برس مکمل ہونے پر اکٹھا ہوا ہے۔

پرجوش استقبال کے لیے عوام کا مشکور ہوں۔‘‘

 

’’جے سومناتھ!

آج کا استقبال بہت خاص تھا۔‘‘

 

’’سومناتھ میں اس شام، شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ہم نے مندر کے احاطے میں بنیادی ڈھانچہ جدیدکاری سے متعلق مختلف پہلوؤں اور سومناتھ کی زیارت کو مزید یادگار بنانے  کے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا۔‘‘

 

’’اوم ہمارے ویدوں کا، شاستروں کا، پُرانوں کا، اُپ نشدوں اور ویدانت کا سار ہے۔

اوم ہی دھیان کا مول ہے، اور یوگ کا آدھار ہے۔

اوم ہی سادھنا کا سادھیہ ہے۔

اوم ہی شبد برہم کا سواروپ ہے۔

اوم سے ہی ہمارے منتر شروع اور ختم ہوتے ہیں۔

آج سومناتھ سوابھیمان پرو میں 1000 سیکنڈوں تک اونکار ناد کے ساموہِک اُچّار کا سوبھاگیہ ملا۔ اس کی اُورجا سے انترمن سمپدِت اور آنندت ہو رہا ہے۔

اوم تت ست!!‘‘

 

“सोमनाथ स्वाभिमान पर्व के सुअवसर पर सोमनाथ मंदिर परिसर में भव्यता और दिव्यता से भरा ड्रोन शो देखने का सौभाग्य मिला। इस अद्भुत शो में हमारी प्राचीन आस्था के साथ आधुनिक टेक्नोलॉजी का तालमेल हर किसी को मंत्रमुग्ध कर गया। सोमनाथ की पावन धरा से निकला यह प्रकाशपुंज पूरे विश्व को भारत की सांस्कृतिक शक्ति का संदेश दे रहा है।” 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Why industry loves the India–EU free trade deal

Media Coverage

Why industry loves the India–EU free trade deal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
بوڈو معاہدہ ، بوڈو عوام کے لئے نئی شروعات ہے ۔ اس سے آسام کے اتحاد اور سالمیت میں استحکام آئے گا : وزیر اعظم
January 30, 2020
Bodo Agreement inspired by the mantra of 'Sabka Saath, Sabka Vikas & Sabka Vishwas' and spirit of 'Ek Bharat-Shresth Bharat' : PM
Development of Bodo areas foremost priority of Government; Work has begun on Rs. 1500 crore development package: PM

نئی دہلی، 30 جنوری /  وزیر  اعظم جناب نریندر مودی نے بوڈو معاہدے کو  آسام میں امن اور ترقی کے لئے  ایک تاریخی باب قرار دیا ہے ۔ بوڈو معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ‘‘  سب کا ساتھ  ، سب کا وِکاس  اور سب کا وشواس کے منتر اور  ایک بھارت – شریشٹھ  بھارت’’  کے جذبے سے  ترغیب پاکر ہوا ہے ۔ 

          اپنے مختلف ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ   ‘‘ جہاں بھارت ، پوجیہ باپو  کو   ، اُن کی پونیہ تیتھی پر یاد کر رہا ہے ، وہیں آسام  امن اور ترقی  کے  تاریخی باب  کو دیکھ رہاہے ۔  50 سال کے انتظار  کے بعد  ہمارا بوڈو دوستوں کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے  ، جو نئی شروعات کا نقیب ہے ۔ اس سے  آسام کے اتحاد  میں استحکام  آئے گا اور روشن مستقبل میں  ترقی آئے گی ۔ 

          بوڈو تنظیموں کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کے بعد بوڈو علاقوں کی ترقی  ،   ہماری حکومت    کی اعلیٰ ترین  ترجیح بن گئی ہے ۔ جامع 1500 کروڑ روپئے کے پیکیج پر کام شروع ہو گیا ہے ۔ ہماری خصوصی توجہ   وہاں کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے  اور  سرکاری اسکیموں  کا  بوڈو کو پورا پورا فائدہ پہنچانے پر مرکوز رہے گی ۔

          ترقی کی راہ پر ہمارے ساتھ  شریک ہونے والے بوڈو دوستوں نے  ایک  واضح پیغام دیا ہے کہ  ہر مسئلے کا حل  اُسی وقت ممکن ہے ، جب  تشدد کی راہ چھوڑ دیتے ہیں اور جمہوریت اور آئین  پر اعتماد رکھتے ہیں ۔  میں  قومی دھارے میں اپنے بوڈو دوستوں کا استقبال کرتا ہوں ۔  ہم بوڈو علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے  کا عزم مصمم رکھتے ہیں ۔

          5 دہائی پرانے بوڈو مسئلے کا حل  آج  پوجیہ باپو کی پونیہ تیتھی پر    تلاش لیا  گیا ہے ۔ بوڈو گروپوں  اور حکومت کے درمیان ہوئے معاہدے سے آسام کے اتحاد اور سالمیت میں استحکام آئے گا ۔  میں اپنے بوڈو دوستوں  کے ذریعے تشدد کا راستہ ترک کرنے اور جمہوریت  نیز آئین پر  اعتماد ظاہر کرنے کے  فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

          ہمارے بوڈو دوستوں کے ساتھ ہوا یہ معاہدہ آسام  اور تشدد سے متاثرہ ملک کے دوسرے حصوں کے لئے ایک پیغام ہے ۔  ملک کی ترقی کی رفتار میں اُسی وقت تیزی آ سکتی ہے ، جب   فضاء تشدد اور خوف و دہشت سے آزاد ہوتی ہے ۔  مجھے خوشی ہے  کہ اب ہمارے بوڈو دوستوں کی پوری توانائی آسام کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے میں صرف ہو گی ۔

          ہمارے بوڈو دوستوں کے ساتھ یہ معاہدہ  اُس وقت کیا گیا ہے ، جب آسام کی دوسری برادریوں کے مفادات  کا ہم تحفظ کر رہے ہیں ۔ یہ سب کی جیت ہے ۔ یہ انسانیت کی جیت ہے ۔ یہ معاہدہ ‘ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس اور سب کا وشواس ’  کے منتر کے علاوہ ،  ‘ ایک بھارت – شریشٹھ بھارت ’ کے جذبے سے ترغیب پاکر ہوا ہے ۔