نئی دہلی،  11/اکتوبر2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم عالی جناب بورس جانسن سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے اس سال کے اوائل میں ہوئی ورچول سربراہ میٹنگ کے بعد دو فریقی تعلقات کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس سربراہ میٹنگ کے دوران منظور کئے گئے روڈمیپ 2030 کے تحت کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے بڑھی ہوئی تجارتی شراکت داری کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط میں تیزی کے ساتھ توسیع کے امکانات پر اتفاق کیا۔

دونوں لیڈروں نے نومبر 2021 کے اوائل میں گلاسگو میں ہونے والی یو این ایف سی سی سی  سی او پی-26 میٹنگ کے تناظر میں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی کارروائی کے تئیں بھارت کی عہد بستگی سے باخبر کرایا، کیونکہ اسے قابل تجدید توانائی اور حال ہی میں اعلان شدہ قومی ہائیڈروجن مشن کی توسیع کے لئے ایک اہم ہدف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

دونوں لیڈروں نے علاقائی پیش رفت بالخصوص افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس تناظر میں دونوں لیڈروں نے انتہاپسندی و دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق نیز خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تعلق سے ایک عمومی بین الاقوامی منظرنامہ ترتیب دیے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's Merchandise Exports Defy Global Headwinds, Rise 15 Per Cent In April–14 June Period

Media Coverage

India's Merchandise Exports Defy Global Headwinds, Rise 15 Per Cent In April–14 June Period
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the transformative impact of Yoga
June 22, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, said that the remarkable success of the International Day of Yoga is proof that Yoga is not only helping millions of people across the world achieve physical well-being, but is also inspiring them to lead positive lives with confidence.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

“चित्तप्रशमनोपायो योग इत्यभिधीयते। प्राणस्पन्दनिरोधो वा द्वेधा योगस्य धारणा॥”

The Subhashitam conveys that yoga is the means of completely calming and quieting the mind. To attain this goal, two principal methods of yoga are prescribed: calming the mind and regulating the flow of the breath.

The Prime Minister wrote on X;

“अंतर्राष्ट्रीय योग दिवस की बड़ी सफलता इस बात का प्रमाण है कि योग न केवल दुनियाभर में करोड़ों लोगों को शारीरिक रूप से स्वस्थ बना रहा है, बल्कि उन्हें आत्मविश्वास के साथ सकारात्मक जीवन जीने के लिए प्रेरित भी कर रहा है।

चित्तप्रशमनोपायो योग इत्यभिधीयते। प्राणस्पन्दनिरोधो वा द्वेधा योगस्य धारणा॥”