دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا جائزہ لیا
انہوں نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق کارروائی، صاف توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی میں تعاون پر اتفاق کیا
وزیر اعظم نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کو جی-20 کے لیے ہندوستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم سانچیز نے جی-20 صدارت کے تحت ہندوستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسپین کے وزیر اعظم عزت  مآب  مسٹر پیڈرو سانچیز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جاری دو طرفہ اقدامات کا جائزہ لیا اور حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور دفاعی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے طور طریقوں، صاف توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی جیسے مسائل پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کو جی-20   صدارت کے لیے ہندوستان کی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد واسدھئیوا کٹمبکم (ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل) کے موضوع پر مبنی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہے۔ وزیر اعظم سانچیز نے جی-20   صدارت کے تحت ہندوستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 30 اپریل 2026
April 30, 2026

Investment Magnet India: PLI Triumphs, FTA Deals & Defence Milestones — How PM Modi’s Vision is Reshaping the Nation