بھوٹان روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

Published By : Admin | November 11, 2025 | 07:28 IST

میں 11 سے 12 نومبر 2025 تک مملکت بھوٹان کے دورے پر رہوں گا۔

بھوٹان کے عوام کے ساتھ مل کر عزت مآب چوتھے بادشاہ کی 70ویں سالگرہ منانا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔

بھوٹان میں عالمی امن دعائیہ فیسٹیول  کے دوران ہندوستان سے لائے گئے بھگوان بدھ کے مقدس پپراوا آثارِ متبرکہ کی نمائش ہمارے دونوں ممالک کے گہرے تہذیبی اور روحانی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ دورہ پوناٹسن گچھو-II ہائیڈرو پاور منصوبے کے افتتاح کے ساتھ ہماری کامیاب مضبوط شراکت داری کا ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

میں بھوٹان کے عزت مآب چوتھے بادشاہ اور وزیر اعظم شیرنگ توبگے سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرا یہ دورہ ہماری دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لیے ہمارے اقدامات کو اور زیادہ تقویت  بخشے گا۔

ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے قابلِ تقلید تعلقات قائم ہیں، جو باہمی اعتماد، سمجھ اور خیر سگالی کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔ ہماری شراکت داری ہماری ’’پڑوسی پہلے‘‘ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک بہترین مثال ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India got lucky, he lives and breathes India: Putin's big praise for PM Modi

Media Coverage

India got lucky, he lives and breathes India: Putin's big praise for PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas and suggestions for 'Mann Ki Baat' now!
December 05, 2025

Prime Minister Narendra Modi will share 'Mann Ki Baat' on Sunday, December 28th. If you have innovative ideas and suggestions, here is an opportunity to directly share it with the PM. Some of the suggestions would be referred by the Prime Minister during his address.

Share your inputs in the comments section below.