دورہ جاپان سے قبل وزیر اعظم کا بیان

Published By : Admin | May 22, 2022 | 12:16 IST

میں 23 سے 24 مئی 2022 تک جاپان کے وزیر اعظم جناب فومیو کیشیدا کی دعوت پر ٹوکیو، جاپان کا دورہ کروں گا۔

مارچ 2022 میں، مجھے 14ویں ہند-جاپان سالانہ کانفرنس کے لیے وزیر اعظم کیشیدا کی میزبانی کرنے کا پرُ مسرت موقع حاصل ہوا تھا۔ ٹوکیو کے اپنے دورے کے دوران، میں ہندوستان-جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ، اپنی بات چیت کو مزید آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔

جاپان میں، میں ذاتی طور پر دوسرے کواڈ لیڈرز سمٹ میں بھی شرکت کروں گا، جو چاروں کواڈ ممالک کے رہنماؤں کو کواڈ اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہم ہند-بحر الکاہل خطے میں ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

میں صدر جوزف بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کروں گا، جہاں ہم امریکہ کے ساتھ اپنے کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے، ہم علاقائی ترقی اور عصری عالمی مسائل پر بھی اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔

نو منتخب آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز پہلی بار کواڈ لیڈرز سمٹ میں شامل ہوں گے۔ میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کا منتظر ہوں جس کے دوران جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کثیر جہتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہندوستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون ہماری خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کا ایک اہم پہلو ہے۔ مارچ اجلاس کے دوران، پی ایم کیشیدا اور میں نے جاپان سے ہندوستان تک اگلے پانچ سالوں میں سرکاری اور نجی سرمایہ کاری اور فنانسنگ میں 5 ٹریلین جاپانی ین کے حصول کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ آنے والے دورے کے دوران، اس مقصد کے حصول کے لیے، میں جاپانی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کروں گا جس کا مقصد ہمارے ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

جاپان میں تقریباً 40,000 ہندوستانی نژاد افراد موجود ہیں، جو جاپان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں ایک اہم رابطہ ہیں۔ میں ان کے ساتھ بات چیت کا منتظر ہوں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
55.49 crore UPI users onboarded by June 2026

Media Coverage

55.49 crore UPI users onboarded by June 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom
July 21, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today extended congratulations to Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom.

Shri Modi noted that India and the UK are bound by shared democratic values and enjoy wide-ranging cooperation across trade, investment, technology, defence, and people-to-people relations. With CETA entering into force this month, the Prime Minister pointed out that the bilateral partnership is poised to grow even stronger.

The Prime Minister stated that he looks forward to working closely with him to further deepen the India-UK Comprehensive Strategic Partnership and advance their shared Vision 2035.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Warmest congratulations to Mr. Andy Burnham on assuming office as Prime Minister of the United Kingdom.

India and the UK are bound by shared democratic values and enjoy wide-ranging cooperation across trade, investment, technology, defence and people-to-people relations. With CETA entering into force this month, our bilateral partnership is poised to grow even stronger.

I look forward to working closely with you to further deepen the India-UK Comprehensive Strategic Partnership and advance our shared Vision 2035.

@andyburnham"