وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکول ٹیچر، جناب سوم بھائی پٹیل، ماضی کا ایک خوشگوار واقعہ یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کیسے گجرات کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد مودی جی نے 2005 میں اپنے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا تھا۔ ایک ویڈیو میں، جناب پٹیل نے اپنے اساتذہ کے تئیں جناب مودی کے احترام اور محبت کا ذکر کیا۔
جناب پٹیل نے کہا، ’’2005 میں، نریندر بھائی نے اپنے تمام اسکولی اساتذہ کے لیے احمدآباد میں ’گورو وندنا ‘نام سے ایک پروگرام کا اہتمام کیاتھا۔ انہوں نے تقریباً 27 اساتذہ کو مدعو کیا تھا۔ وہ ہر ایک استاد کے پاس چل کر آئے اور انہیں ان کے نام سے مخاطب کیا، ان کے آگے سرجھکایا، انہیں پھولوں کا ہار پہنایا اور ان تمام اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔‘‘
جناب سومناتھ پٹیل کے مطابق، اس وقت کے گجرات کے گورنر پنڈت نول کشور شرما، جو پروگرام میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے، نے کہا تھا کہ یہ ایک ایسا شاندار پروگرام ہے جو بھارت میں اس سے پہلے کبھی منعقد نہیں ہوا۔ جناب سومناتھ پٹیل نے مزید کہا کہ’’محترم گورنر نے کہا تھا کہ نریندر بھائی نے اپنے اساتذہ کو اعزاز بخشنے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیاہے۔ اس طرح کے پروگرام کے بارے میں پورے ملک میں نہ تو کبھی سنا گیا ہے اور نہ ہی ایسا پروگرام کہیں دیکھا ہے۔‘‘
It is humbling to note the respect and affection that Narendra Modi has for his Gurus.
— Modi Story (@themodistory) July 13, 2022
His school teacher Sombhai Patel fondly remembers how Modi honoured his teachers in 2005 after becoming the Gujarat CM!
A #ModiStory on #GuruPurnimahttps://t.co/EdWZ1iSKel @themodistory pic.twitter.com/HyedjugdIN