عزت مآب

 نمسکار

آج ‘ون سن،ون ورلڈ ، ون گرڈ’ کے آغاز پر آپ سبھی کا خیر مقدم ہے ۔‘ون سن،ون ورلڈ ، ون گرڈ’ کے میرے کئی سالوں پرانے تصور کو آج بین الاقوامی شمسی اتحاد اور برطانیہ کے گرین گرڈ (سبزگرڈ) پہل سے ،ایک ٹھوس شکل ملی ہے ۔عزت مآب ، صنعتی انقلاب کو فاسل فیولز نے توانائی بخشی تھی۔فاسل فیولز کے استعمال سے متعدد ممالک خوشحال ہوئے ہیں ، تاہم ہماری زمین ،ہمارا ماحول غریب ہوگئے ہیں۔فاسل فیولز کے مقابلے نے جیو ۔پالیٹیکل تناؤ بھی کھڑے کئے ہیں ۔لیکن آج ٹیکنالوجی نے ہمیں ایک بہترین متبادل دیا ہے۔

معززاکرام

ہمارے یہاں ہزاروں برس قبل ،سوریہ اُپنشد میں کہا گیا ہے،سوریاد بھونتی بھوتانی ،سورین پالیتانی تو!! یعنی ، سب کچھ سورج سے ہی پیدا ہوا ہے ،سب کی توانائی کا ذریعہ سورج ہی ہے ،اور سورج کی توانائی سے ہی سب کی پرورش ہوتی ہے۔زمین پر جب سے زندگی پیدا ہوئی ہے ،تبھی سے تمام جانداروں کی زندگی کا محور ،ان کی زندگی کے روز مرہ کے معمولات،سورج کے طلوع اور غروب سے وابستہ رہے ہیں ۔جب تک یہ قدرتی کنکشن(رابطہ) بنا رہا ،تب تک ہمارا سیارہ بھی صحت مند رہا ۔لیکن جدید دور میں انسان نے سورج کے ذریعہ قائم کردہ اس چکر سے آگے نکلنے کی ہوڑ میں،قدرتی توازن کو بگاڑدیا ،اور اپنے ماحول کا بڑا نقصان بھی کرلیا ۔اگر ہمیں پھر سے قدرت کے ساتھ متوازن زندگی کا تعلق قائم کرنا ہے،تو اس کا راستہ ہمارے سورج سے ہی روشن ہوگا۔انسانیت کے مستقبل کو بچانے کیلئے ہمیں پھر سے سورج کے ساتھ چلنا ہوگا۔

معزز شخصیات

جتنی توانائی پوری انسانی ذات سال بھر میں استعمال کرتی ہے،اتنی توانائی سورج ایک گھنٹے میں زمین کو دیتا ہے اور یہ بے شمار توانائی پوری طرح سے صاف ستھری ہے ،پائیدار ہے۔چیلنج صرف اتنا ہے کہ شمسی توانائی دن میں ہی دستیاب ہے اور موسم پر بھی منحصر ہے ۔‘ون سن،ون ورلڈ ، ون گرڈ’ اسی چیلنج کا حل ہے ۔ایک ورلڈ وائڈ گرڈ (دنیا بھر میں ایک گرڈ)سے صاف توانائی ہر جگہ ہروقت میسر ہوپائے گی۔ اس  سےذخیرے کی ضرورت بھی کم ہوگی اور سولر پروجیکٹس کی وائبلیٹی بھی بڑھے گی۔اس تخلیقی پہل سے کاربن فٹ پرنٹنگ اور توانائی کی لاگت تو کم ہوگی ہی ،الگ الگ علاقوں اور ممالک کے درمیان  تعاون کا ایک نیا راستہ بھی کھلے گا ۔مجھے پورا یقین ہے کہ ‘ون سن،ون ورلڈ ، ون گرڈ’ اور گرین  ۔گرڈ ۔انیشی ایٹو کے اشتراک سے ایک مشترکہ اور مستحکم عالمی گرڈ کا فروغ ہوپائے گا ۔میں آج بھی جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ ہماری خلائی ایجنسی اسرو،دنیا کو ایک سولر کیلکولیڑ ایپلیکیشن دینے جارہی ہے ۔اس کیلکولیٹر سے ، سیٹلائیٹ ڈاٹا کی بنیاد پر دنیا کی کسی بھی جگہ کی سولر پاور پوٹینشیئلٹی  ناپی جاسکے گی۔یہ ایپلیکیشن سولر پروجیکٹس کی جائے وقوع طے کرنے میں کارگر ہوگی اور اس سے ‘ون سن،ون ورلڈ ، ون گرڈ’ کو بھی مضبوطی ملے گی۔

عزت مآب

ایک بار پھر ، میں آئی ایس اے کا خیر مقدم کرتا ہوں اور میرے دوست بورس کو ان کے تعاون کیلئے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں تمام دیگر ممالک کے رہنماؤ کی موجودگی کیلئے بھی تہہ دل سے ان کا احسان مند ہوں۔

شکریہ

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166

Media Coverage

India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Ali Falih Kadhim al-Zaidi on assuming office as Prime Minister of Iraq
May 16, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, congratulated Falih Kadhim al-Zaidi on assuming office as Prime Minister of Iraq. Shri Modi remarked that India highly values its longstanding and friendly ties with Iraq and remains firmly committed to further strengthening our bilateral ties in all areas.

Shri Modi posted on X:

“Heartiest congratulations to Ali Falih Kadhim al-Zaidi on assuming office as Prime Minister of Iraq.

India highly values its longstanding and friendly ties with Iraq and remains firmly committed to further strengthening our bilateral ties in all areas.

I extend my best wishes to him and look forward to working together for the shared progress and prosperity of our two nations.”