400th Prakash Purab of Sri Guru Tegh Bahadur Ji is a spiritual privilege as well as a national duty: PM
The Sikh Guru tradition is a complete life philosophy in itself: PM Modi

نئی دہلی، 8 ؍اپریل 2021 : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج  شری گرو تیغ بہادر جی کی  400 ویں  سالگرہ  (یوم پیدائش) (پرکاش پرو) منانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی  کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

 

میٹنگ کے شرکاء نے  شری گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش  پرو  منانے کے لئے  عظیم ویژن کے سلسلے میں  وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  شری گرو تیغ بہادر جی کی جانب سے  مذہبی آزادی کے لئے  دی گئی قربانی  اور  مختلف  خدمات  کو  یاد کیا۔ شرکاء  نے  یادگار منانے کے لئے معلومات اور تجاویز پیش کیں اور کہا کہ  ان کی زندگی کے  مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جانی چاہئے کہ   شری گرو تیغ بہادر جی کا پیغام سبھی لوگوں تک پہنچے۔ ثقافت کے سکریٹری نے  اُن تجاویز پر ایک پرزنٹیشن دیا، جو یادگار  کے لئے  ابھی تک وضع کیا گیا ہے۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ان تجاویز کے لئے  شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ  شری گرو تیغ بہادر جی  کے 400 ویں  پرکاش  پرو  کا موقع  ایک روحانی  مراعات حاصل کرنے کا موقع ہے، ساتھ ہی ساتھ ایک قومی   فرض بھی  ہے۔ انہوں نے  شری گرو تیغ بہادر جی کی زندگی سے  حاصل ہونے والی تعلیمات  کے بارے میں لوگوں کو  واقف کرایا۔ انہوں نے اس بات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا کہ یہ ضروری ہے کہ نوجوان نسل اُن اسباق کو سمجھے اور اس بات کو ذہن نشین کرے کہ اس پیغام کو پوری دنیا کی نوجوان نسل تک پہنچنا بہت ہی آسان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سکھ گرو روایت اپنے آپ میں ایک مکمل فلسفۂ زندگی ہے اور یہ ہماری حکومت کی خصوصی مراعات اور خوش قسمتی ہے۔ کہ اسے شری گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو /شری گروتیغ بہادر جی کے 400  ویں پرکاش پرو اور شری گرو گووندسنگھ جی کے 350ویں پرکاش پرو  کو منانے کا موقع ملاہے۔

میٹنگ میں تبادلہ خیا ل پر تفصیلات کے بارے میں  وزیراعظم نے کہاکہ شری گروتیغ بہادر جی کے 400 ویں  پرکاش پرو کو منانے  کےلئے پورے سال مختلف سرگرمیاں  انجام دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سرگرمیوں کا اہتمام اس طرح ہونا چاہئے کہ نہ صرف شری گروتیغ بہادر جی کی زندگی اور تعلیمات پوری نیا میں  پھیلیں بلکہ تمام گروروایات  بھی پوری دنیا میں  پھیلیں ۔ پوری دنیا میں سکھ برادری اور گردواروں کی طرف سے انجام دی جانے والی سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سکھ روایت کے اس پہلو پرتحقیق ہونی چاہئے اوردستاویز تیار ہونی چاہئے ۔

میٹنگ میں  سابق  وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین شری ہری ونش، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر جناب  ملکا ارجن کھڑگے، ہریانہ  کے وزیراعلی جناب منوہر لال ، پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ، راجستھان کے وزیراعلی جناب اشوک گہلوت، شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر کی صدر بی بی جاگیر کور ، ممبر پارلیمنٹ جناب سکھبیر سنگھ بادل اور  جناب سکھ دیو سنگھ ڈھنڈسا کے علاوہ سابق ایم پی  جناب ترلوچن سنگھ، ایم ڈی امول جناب آر ایس سوڈھی، ممتاز اسکالر جناب امرجیت سنگھ گریوال اور دیگر  لوگوں نے  شرکت کی۔

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Housing ministry raises EWS housing target under PMAY 2.0 by 350%

Media Coverage

Housing ministry raises EWS housing target under PMAY 2.0 by 350%
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in a mishap in East Jaintia Hills, Meghalaya
February 05, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the loss of lives the mishap in East Jaintia Hills, Meghalaya. He announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 to the injured.

The PMO India handle in post on X said:

“Pained by the mishap in East Jaintia Hills, Meghalaya. Condolences to those who lost their loved ones. May the injured recover at the earliest.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”