امریکی کانگریس کے وفد سے وزیر اعظم کی ملاقات

Published By : Admin | November 13, 2021 | 12:53 IST

وزیر اعظم مودی نے سینیٹر جان کارنن کے زیر قیادت امریکی کانگریس کے وفد ، جس میں سینیٹر مائیکل کراپو، سینیٹر تھوم ٹیوبر ویلے، سینیٹر مائیکل لی، کانگریس مین ٹونی گونزیلس اور کانگریس مین جان کیون ایلیزری سینئر جیسے عہدیداران شامل ہیں، سے ملاقات  کی۔ سینیٹر جان کارنن بھارتی اور بھارتی امریکیوں کی سینیٹ کے بانی مشترک اور شریک چیئرمین ہیں۔

امریکی کانگریس کے وفد نے بھارت میں بڑی اور متنوع آبادی کے باوجود کووِڈ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی گئی عمدہ انتظام کاری کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی جمہوری اقدار پر مبنی عوامی شراکت داری نے گذشتہ ایک صدی کے بدترین وبائی مرض کی انتظام کاری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بھارت۔ امریکہ جامع عالمی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کو عمیق بنانے میں امریکی کانگریس کے ذریعہ کی جا رہی مسلسل حمایت اور تعمیری کردار کی ستائش کی جو کہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔

جنوبی ایشیا اور بھارت ۔ پیسفک خطے سے متعلق موضوعات سمیت باہمی مفادات کے حامل خطے کے دیگر مسائل پر گرمجوشانہ اور بے جھجھک انداز میں تبادلہ خیالات کیے گئے۔ وزیر اعظم اور مہمان وفد نے دو کلیدی شراکت داروں کے مابین کلیدی مفادات کے افزوں اجتماع کا ذکر کیا اور عالمی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم  نے باہمی تعلقات کو مزید آگے لے جانے کے مضمرات اور دہشت گردی، تبدیلی موسمیات اور اہم تکنالوجیوں کے لیے قابل اعتماد سپلائی  چین  جیسے موجودہ عالمی مسائل کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیالات کیے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Over 52,000 Indians return safely from Gulf amid Iran war: MEA

Media Coverage

Over 52,000 Indians return safely from Gulf amid Iran war: MEA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،10 مارچ 2026
March 10, 2026

Citizens Appreciate India’s Digital Leap and Green Triumphs Under the Leadership of PM Modi