وزیراعظم کی ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات

Published By : Admin | May 4, 2022 | 14:25 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دوسری انڈیا نارڈک سربراہ کانفرنس کے  دوران کوپن ہیگن میں ناروے کے وزیراعظم عزٹ مآب   جوناس گہر اسٹور کے ساتھ  ملاقات کی۔ اکتوبر 2021 میں وزیراعظم  اسٹور کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں لیڈروں کے درمیان یہ پہلی میٹنگ تھی۔

دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات کے سلسلے میں  چلنے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ناروے کی ہنرمندی اور ہندوستان کے امکانات  فطری طور پر ایک دوسرے کی  تکمیل کرتے ہیں۔ دونوں  لیڈروں نےسمندر معیشت، قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن، شمسی اور بادی پروجیکٹوں، گرین شپنگ، ماہی گیری، واٹر منیجمنٹ، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، خلائی تعاون، طویل مدتی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری، صحت اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعلقات کو گہرا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی بات چیت ہوئی۔ اقوامتحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کے طور پر، ہندوستان اور ناروے  باہمی مفاد کے  عالمی معاملات میں اقوام متحدہ میں  ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے  رہے ہیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Foreign traveller calls India's Vande Bharat sleeper a “Five-Star Hotel on Rails”; and the Internet agrees

Media Coverage

Foreign traveller calls India's Vande Bharat sleeper a “Five-Star Hotel on Rails”; and the Internet agrees
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 جولائی 2026
July 18, 2026

From Solar Canals to Hydrogen Mobility: Hon’ble PM Modi’s Blueprint for a Sustainable & Self-Reliant India