یوکرین کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات

Published By : Admin | May 20, 2023 | 19:57 IST

وزیر اعظم نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما میں جی 7 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ یوکرین کے صدر عزت مآب  ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین کے تنازع کا پوری دنیا پر گہرا اثر پڑا ہے۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے لیے یہ سیاسی یا معاشی مسئلہ نہیں ہے بلکہ انسانیت کا، انسانی اقدار کا مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی طلباء کو یہاں سے بحفاظت نکالنے میں یوکرین کے تعاون کی تعریف کی اور یوکرین کے اداروں کی طرف سے طلباء کے لئے ہندوستان میں امتحان منعقد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم نے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا طریقہ اپنانے میں ہندوستان کی واضح حمایت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کے حل کے لیے ہندوستان اور وزیر اعظم ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق سب کچھ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان، یوکرین کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ صدر زیلنسکی نے وزیراعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties

Media Coverage

India's new FTA playbook looks beyond trade and tariffs to investment ties
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جنوری 2026
January 14, 2026

Viksit Bharat Rising: Economic Boom, Tech Dominance, and Cultural Renaissance in 2025 Under the Leadership of PM Modi