وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹوکیو میں سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر صلاح کار جناب اوسامو سوزوکی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے بھارت میں جناب سوزوکی کے تعاون  و امداد کا ذکر کرتے ہوئے بھارت کی موٹر گاڑی صنعت میں سوزوکی موٹرس کے تغیر پذیر رول کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ سوزوکی موٹر گجرات پرائیویٹ لمیٹڈ اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ سیکٹر میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواست گزاروں میں شامل تھے۔

انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری کے ساتھ ساتھ ری سائیکلنگ مراکز کے لیے پیداواری سہولیات قائم کرنے سمیت بھارت میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔ انہوں نے جاپان-انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف مینوفیکچرنگ (جے آئی ایم) اور جاپانی اینڈاؤڈ کورسز (جے ای سی) کے توسط سے ہنرمندی کے فروغ سمیت بھارت میں مقامی اختراعی نظام کی تعمیر کی حکمت عملیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
West Asia conflict: 59 India-bound vessels transited Hormuz since war

Media Coverage

West Asia conflict: 59 India-bound vessels transited Hormuz since war
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 جولائی 2026
July 22, 2026

From Scholarships to Homes to High-Speed Rail: Inclusive Growth Under PM Modi’s Leadership