وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملیشیا کے چار سرکردہ صنعتی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی ۔  انہوں نے پیٹروناس کے صدر اور گروپ سی ای او تان سری تینگکو محمد توفیق، برجیا کارپوریشن برہاد کے بانی تان سری داتو سیری ونسنٹ تان چی یون ، خزانہ نیشنل برہاد کے منیجنگ ڈائریکٹر داتو امیرال فیصل وان ظاہر اور فزن الیکٹرانکس کے بانی داتو پوا کھیین سینگ سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے بی 2 بی رابطوں اور ہندوستانی ترقی کی کہانی میں ملیشیا کی کمپنیوں کی مضبوط دلچسپی کو سراہا ۔  انہوں نے کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے اور ایک مستحکم ، موثر اور توقعات پر مبنی کاروبار اور پالیسی ماحول پیدا کرنے کے لیے حالیہ برسوں میں ہندوستان میں کیے گئے اقدامات اور اصلاحات کا ذکر کیا ۔  انہوں نے ملیشیا میں کاروباریوں کی اس کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ خاص طور پر بنیادی ڈھانچے ، قابل تجدید توانائی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر ، مصنوعی ذہانت اور حفظان صحت کے شعبوں میں ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ مواقع پر غور کریں۔  اس سلسلے میں ، وزیر اعظم نے 07 فروری 2026 کو کوالالمپور میں 10 ویں ہندوستان-ملیشیا سی ای او فورم کے انعقاد کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کے مباحثے سے ہندوستان-ملیشیا تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو تقویت ملے گی ۔

صنعت کے رہنماؤں نے وکست بھارت بنانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کی گئی اصلاحات کو سراہا اور ہندوستان کی ترقی کی کہانی پر پختہ اعتماد کا اظہار کیا ۔  انہوں نے اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیوکو بڑھا کر اور ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کابغور جائزہ لے کر ہندوستان میں اپنی کاروباری موجودگی بڑھانے میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Labour reforms: Govt fully operationalises four new codes by publishing rules

Media Coverage

Labour reforms: Govt fully operationalises four new codes by publishing rules
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Thiru C. Joseph Vijay on taking oath as Tamil Nadu Chief Minister
May 10, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today congratulated Thiru C. Joseph Vijay on taking oath as the Chief Minister of Tamil Nadu.

The Prime Minister also conveyed his best wishes for the new tenure and reaffirmed the commitment of the Central Government to work together with the Government of Tamil Nadu for the welfare and development of the people of the state.

The Prime Minister wrote on X;

“Congratulations to Thiru C. Joseph Vijay on taking oath as Tamil Nadu Chief Minister. Best wishes for his tenure ahead. The Central Government will keep working with the Tamil Nadu Government to improve the lives of people.

@TVKVijayHQ”