وزیراعظم نے 1.7لاکھ سے زائدمستحقین میں ای-پراپرٹی کارڈزبھی تقسیم کیے
"گاؤں کی جائیداد، زمین یا گھرکی ملکیت کےریکارڈ کوغیریقینی اور عدم اعتماد سے آزاد کرنا ضروری ہے"
آزادی کے کئی دہائیوں کے بعدبھی دیہی علاقوں کی صلاحیتوں کو جکڑ کر رکھا گیا۔ دیہی علاقوں کی طاقت، اراضی و زمین، لوگوں کے گھروں کو ان کی ترقی کے لیے پوری طرح استعمال نہیں کیا جا سکا
"سوامتواسکیم جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے دیہاتوں میں ترقی اور اعتماد کو بہتر بنانے کا ایک نیا منتر ہے"
"اب حکومت خود غریبوں کے پاس آ رہی ہے اور انہیں بااختیار بنا رہی ہے"
''ڈرونز بھارت کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں''

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش میں سوامتوا اسکیم کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اسکیم کے تحت 1,71,000 مستحقین میں ای-پراپرٹی کارڈز بھی تقسیم کیے۔ مرکزی وزراء، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ، اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی،مستفیدین، گاؤں،ضلع اور ریاستی عہدیداران بھی تقریب کے دوران موجود تھے۔

ہنڈیا، ہردا کے جناب پون سے بات چیت کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ جناب پون نے بتایا کہ کارڈ کے ذریعے وہ 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا قرض لے سکتے ہیں اور وہ ایک دکان کرائے پر بھی لے چکے ہیں اور قرض کی ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے انہیں ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ کرنے کی تاکید کی۔ جناب مودی نے گاؤں میں سروے کرنے والے ڈرون کے بارے میں گاؤں کے تجربے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جناب پون نے کہا کہ کارڈ حاصل کرنے کا ان کا سفر کافی آسان تھا اور اس تعلق سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ شہریوں کے لیے زندگی میں آسانی پیدا کی جائے۔

وزیراعظم نے ڈنڈوری کے جناب پریم سنگھ کو پی ایم سوامتوا اسکیم کے ذریعے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ڈرون کے ذریعے نقشہ سازی کے لیے درکار وقت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد جناب پریم سنگھ سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی پوچھا۔ جناب پریم نے کہا کہ اب وہ اپنے مکان کو پکا بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سے پوچھا کہ انہیں اس سکیم کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟ وزیر اعظم نے سوامتوامہم کے بعد غریبوں اور محروم طبقات اور حاشیے پر پڑے لوگوں کے املاک کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اس سکیم کے ذریعے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد بدھنی-سیہور سے تعلق رکھنے والی محترمہ ونیتا بائی سے ان کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ بینک سے قرض لے کر دکان کھولنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی جائیداد کے بارے میں اپنے تحفظ کے احساس کو بھی وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کی وجہ سے اب  عدالتوں میں جائیداد سے متعلق تنازعات میں کمی آئے گی اور گاؤں کے ساتھ ساتھ ملک بھی ترقی کرے گا۔ وزیراعظم نے انہیں اور ان کے خاندان کو نوراتری کی مبارکباد پیش کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم سوامتوا اسکیم کے آغاز سے بینکوں سے قرض لینا آسان ہو گیا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی اس اسکیم کو جس رفتار سے نافذ کیا ہے اس کی بھی تعریف کی۔ آج ریاست کے 3000 دیہاتوں میں 1.70 لاکھ خاندانوں کو کارڈز دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ ان کے لیے خوشحالی کی علامت بن جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کی روح دیہاتوں میں رہتی ہے ، تاہم آزادی کے کئی دہائیوں کے بعد بھی دیہات کی صلاحیتوں کو جکڑ کر رکھا گیا ہے۔ دیہات کی طاقت ، گاؤں کے لوگوں کی زمینوں اور گھروں کو ان کی ترقی کے لیے پوری طرح استعمال نہیں کیا جا سکا۔ اس کے برعکس گاؤں کے لوگوں کی توانائی ، وقت اور پیسہ تنازعات ، لڑائی جھگڑوں ، گاؤں کی زمینوں اور گھروں پر غیر قانونی قبضوں میں ضائع ہو گیا۔ وزیر اعظم نے یاد کیا کہ کس طرح مہاتما گاندھی بھی اس مسئلے سے پریشان تھے اور انہوں نے ’سمرس گرام پنچایت یوجنا‘ کو یاد کیا جو گجرات میں ان کے وزیر اعلیٰ کے دور میں نافذ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کورونا کے دوران دیہاتوں کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ کس طرح ہندوستان کے دیہات نے ایک مشترکہ ہدف پر مل کر کام کیا اور بڑی احتیاط کے ساتھ وبائی امراض سے نمٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے دیہات احتیاطی تدابیر میں کافی آگے تھے جیسے رہائش کے الگ الگ انتظامات اور باہر سے آنے والے لوگوں کے لیے کھانے اور کام کاج کے انتظامات اور ٹیکہ کاری پر بھی تندہی سے عمل کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دیہات نے مشکل وقت میں وبائی امراض پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ملک کے دیہاتوں، گاؤں کی جائیداد ، زمین اور گھروں کے ریکارڈ کو غیر یقینی اور عدم اعتماد سے آزاد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم سوامتوا یوجنا گاؤں کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی ایک بہت بڑی طاقت بننے والا ہے۔

وزیر اعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوامتوا اسکیم صرف جائیداد کی دستاویزات فراہم کرنے کی اسکیم نہیں ہے ، بلکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک کے دیہاتوں میں ترقی اور اعتماد کو بہتر بنانے کا ایک نیا منتر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑن کھٹولا (ڈرون) جو سروے کے لیے دیہاتوں اور علاقوں میں اڑ رہا ہے ، ہندوستان کے دیہاتوں کو ایک نئی پرواز دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی گزشتہ 6-7 برسوں سے کوشش ہے کہ غریبوں کو کسی پر منحصر ہونے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسانوں کے بینک کھاتوں میں پی ایم کسان سمان نیدھی کے تحت کاشتکاری کی چھوٹی ضروریات کے لیے براہ راست رقم بھیجی جا رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ دن لَدگئے جب غریبوں کو ہر چیز کے لیے سرکاری دفاتر میں اپنا کام کرانے کے لیے بار بار چکر لگانے پڑے تھے۔اب حکومت خود غریبوں کے پاس آ رہی ہے اور انہیں بااختیار بنا رہی ہے۔ انہوں نے مدرا یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے ذریعے لوگوں کو بغیر کسی ضمانت کے مالی مددفراہم کرنے کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سالوں میں لوگوں کے لیے تقریباً 15 لاکھ کروڑ روپے کے بقدر 29 کروڑ قرضوں کی  منظوری دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 70 لاکھ سیلف ہیلپ گروپز کام کر رہے ہیں اور خواتین کو بینکنگ سسٹم سے جن دھن اکاؤنٹس کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے سیلف ہیلپ گروپس کو بغیر کسی ضمانت کے قرضوں کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنے کے حالیہ فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ اسی طرح 25 لاکھ سے زائد خوانچہ فروشوں نے سوانیدھی اسکیم کے تحت قرض حاصل کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی حال ہی میں بہت سے پالیسی ساز فیصلے لیے گئے ہیں تاکہ کسان ، مریض اور دور دراز کے علاقے ڈرون ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں۔ بھارت میں ڈرونز کے پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پی ایل آئی اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ بھارت میں بڑی تعداد میں جدید ترین ڈرون بنائے جائیں اور بھارت اس اہم شعبے میں خود انحصار اور خود کفیل ہوجائے۔ وزیر اعظم نے سائنسدانوں ، انجینئرز ، سافٹ ویئر ڈیولپرز اور اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون بھارت کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's data centre boom could create 1 lakh engineering jobs by 2030

Media Coverage

India's data centre boom could create 1 lakh engineering jobs by 2030
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Cabinet approves National Investment Policy for Urea-2026 for Atmanirbhar Bharat (NIPU-2026)
July 15, 2026

The Cabinet Committee on Economic Affairs, chaired by the Prime Minister Shri Narendra Modi, today has approved the proposal of the Department of Fertilizers on National Investment Policy for Urea-2026 for Atmanirbhar Bharat (NIPU-2026).

Benefits:

The policy will encourage new investments in the Urea sector for setting up the gas based Urea manufacturing units in the country. This will help in the achieving the goal of self-sufficiency. Further, the key changes in comparison to NIP-2012 includes the separation of fixed and variable costs for greater transparency, introduction of a viable Return on Equity (RoE) band with a floor at 12% and a ceiling at 16%, and mitigation of foreign exchange risk through conversion of fixed cost into INR after four years based on prevailing exchange rates. These measures are estimated to result in savings of over Rs.250 crore for each plant established under NIPU-2026 compared to NIP-2012.

Implementation Strategy and targets:

Setting up of new Urea manufacturing units will be covered under the National Investment Policy for Urea-2026 for Atmanirbhar Bharat (NIPU-2026).

Background:

To attract New Investments in the Urea sector, a policy for investments in the Urea sector was finalised by the Department of Fertilizers for Revamp, Expansion, Revival/Brownfield and Greenfield projects in 2012. Under New Investment Policy (NIP) – 2012, total 6 new Urea units have been set up which includes 4 urea units set up through Joint Venture Companies (JVC) of nominated PSUs and 2 urea units set up by the private companies. The period for new investment under NIP-2012 expired by October-2019.

At present, there are 33 operational Urea manufacturing units with total Reassessed/installed capacity of 269.42 LMT. There is a need to increase the indigenous production of Urea. There is a gap in the indigenous production and demand of urea in the country which is filled by the import of urea.

Department of Fertilizers have received various proposals for setting up of Urea units. Hence, a National Investment Policy for Urea is necessary.