وزیر اعظم جارجیا میلونی کی دعوت پر، میں 14 جون 2024 کو جی 7 آؤٹ ریچ سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی کے اپولیا علاقے کا سفر کر رہا ہوں۔

مجھے خوشی ہے کہ مسلسل تیسری مدت میں میرا پہلا دورہ جی-7  سربراہی اجلاس کے لیے اٹلی کا ہے۔ میں 2021 میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے اٹلی کے دورے کو گرمجوشی سے یاد کرتا ہوں۔ گزشتہ سال وزیر اعظم میلونی کے ہندوستان کے دو دورے ہمارے دوطرفہ ایجنڈے میں رفتار اور گہرائی پیدا کرنے میں اہم تھے۔ ہم ہندوستان-اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے اور ہند-بحرالکاہل اور بحیرہ روم کے خطوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

رابطی جاری اجلاس  میں بات چیت کے دوران، مصنوعی ذہانت، توانائی، افریقہ اور بحیرہ روم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والی جی 20  چوٹی کانفرنس اور آنے والی جی 7 چوٹی کانفرنس کے نتائج کے درمیان زیادہ ہم آہنگی لانے اور ان مسائل پر غور و فکر کرنے کا ایک موقع ہوگا جو گلوبل ساؤتھ کے لیے بہت اہم ہیں۔

میں سربراہی اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Scan, withdraw, done: EPFO 3.0 plans instant PF access via ATMs and UPI

Media Coverage

Scan, withdraw, done: EPFO 3.0 plans instant PF access via ATMs and UPI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،28 مئی 2026
May 28, 2026

A Stronger, Greener, Prouder India: 12 Years of PM Modi’s Bold Reforms Driving Growth, Innovation & Inclusive Progress