آپ کے حوصلہ افزا الفاظ کے لیے آپ کا شکریہ! یہ واقعی میں خیالات و نظریات  کا ایک مفید تبادلہ رہا ہے۔ یہ گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بات اب واضح ہو چکی ہے کہ دنیا کو درپیش کئی اہم مسائل کے بارے میں ترقی پذیر ممالک کا نقطہ نظر ایک جیسا ہے۔

یہ نہ صرف آج رات کے مباحثوں میں دیکھا گیا بلکہ اس ’وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ‘ کے گزشتہ دو دنوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔

میں ان خیالات میں سے کچھ کا خلاصہ پیش کرنے  کی کوشش کرتا ہوں، جو گلوبل ساؤتھ کے تمام ممالک کے لیے اہم ہیں۔

ہم تمام لوگ ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن کی اہمیت پر متفق ہیں، اور اجتماعی طور پر عالمی ایجنڈے کی تشکیل کرتے ہیں۔

صحت کے شعبے میں، ہم روایتی ادویات کو فروغ دینے، صحت کی دیکھ بھال کے لیے علاقائی مراکز کی ترقی، اور صحت کے پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں۔ ہم ڈیجیٹل ہیلتھ پر مبنی حل کو تیزی سے بروئے کار لانے کی صلاحیت سے بھی آگاہ ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں، ہم سب پیشہ ورانہ تربیت میں، اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں، فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بینکنگ اور فنانس کے شعبے میں، ڈیجیٹل عوامی سامان کی تعیناتی، ترقی پذیر ممالک میں بڑے پیمانے اور رفتار سے مالی شمولیت کو بڑھا سکتی ہے۔ بھارت کے اپنے تجربے نے یہ ثابت کر دیا ہے۔

ہم سب کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر متفق ہیں۔ ہمیں عالمی سپلائی چین کو متنوع بنانے اور ترقی پذیر ممالک کو ان ویلیو چین سے منسلک کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

ترقی پذیر ممالک اس بات کو ماننے کے لیے متحد ہیں کہ ترقی یافتہ دنیا نے موسمیات، مالیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

ہم اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ پیداوار میں اخراج کو کنٹرول کرنے کے علاوہ، ’استعمال کرو اور پھینکو‘ کی کھپت سے ہٹ کر زیادہ ماحول دوست پائیدار طرز زندگی کی طرف جانا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

یہ ہندوستان کے ’لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ‘ (ماحولیات کے لیے طرز زندگی) یا ’لائف‘ پہل کے پیچھے کا مرکزی فلسفہ ہے – جو ذہن سازی اور سرکلر اکنامی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

معزز حضرات،

یہ تمام خیالات، جن کا اشتراک وسیع تر گلوبل ساؤتھ کے ذریعے کیا گیا ہے، ہندوستان کو تحریک فراہم کریں گے کیونکہ وہ جی 20 کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ آپ کی تمام اقوام کے ساتھ ہماری اپنی ترقیاتی شراکت داریوں کو تشکیل دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک بار پھر، میں وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے آج کے اختتامی اجلاس میں آپ کی شاندار موجودگی کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

شکریہ۔ دھنیہ واد۔

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt

Media Coverage

Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister inaugurates Namo Hospital at Daman
June 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today inaugurated the Namo Hospital at Daman. He stated that this is in line with the ongoing efforts towards providing quality health treatment to the people, noting that the hospital features modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas.

The Prime Minister posted on X:

"In line with our efforts towards providing quality health treatment to the people, the Namo Hospital at Daman was inaugurated. It has modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas."