وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر سیاما پرساد مکھرجی کو ان کی تاریخ وفات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’ڈاکٹر سیاما پرساد مکھرجی کے یوم وفات پر میں ان کو یاد کرتا ہوں۔ ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی سمت میں ان کی بے مثال کوششوں کے لئے ہر ہندوستانی ان کا احسان مند ہے۔ انہو ں نے ہندوستان کی ترقی کے لئے سخت محنت کی اور ایک مضبوط اور خوشحال ملک کا خواب دیکھا۔ ہم ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے عہد بند ہیں ‘‘۔
Remembering Dr. Syama Prasad Mookerjee on his Punya Tithi. Every Indian is indebted to him for his unparalleled efforts towards furthering India’s unity. He worked hard for India’s progress and dreamt of a strong and prosperous nation. We are committed to fulfilling his dreams.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 23, 2022





