شریل بھکتی ویدانت سواجی پربھو پاد جی بھارت کے بھی بہت بڑے معتقد تھے: وزیر اعظم
ہمارا یہ عزم ہے کہ دنیا کو یوگ اور آیوروید کے ہمارے علم سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے: وزیر اعظم
بھکتی دور کے سماجی انقلاب کے بغیر بھارت کی حالت اور شکل کا تصور کرنا مشکل ہے: وزیر اعظم
شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھو پاد جی نے بھکتی ویدانت کو دنیا کے شعور سے جوڑا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریل بھکتی ویدانت سواجی پربھو پاد جی کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی دیگر لوگوں کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک دن پہلے جنماشٹمی اور شریل پربھو پاد جی کے 125ویں یوم پیدائش کے حسن اتفاق کا ذکر کیا۔ ’یہ ایسا ہے جیسے سادھنا کی خوشی اور اطمینان ایک ساتھ میسر ہو جائے۔‘ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے دوران منعقد ہو رہا ہے۔ ’اسی جذبہ کو آج پوری دنیا میں شریل پربھو پاد جی کے لاکھوں کروڑوں پیروکار اور  کرشن کے لاکھوں کروڑوں معتقد محسوس کر رہے ہیں۔‘

وزیر اعظم نے پربھو پاد سوامی کی بھگوان کرشن میں گہری عقیدت کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ بھارت کے بھی اتنے ہی بڑے معتقد تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی لڑائی لڑی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے عدم تعاون کی تحریک کی حمایت میں انہوں نے اسکاٹش کالج سے اپنا ڈپلومہ لینے سے منع کر دیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوگ کے بارے میں ہمارا علم اور بھارت کی مستحکم طرز زندگی پوری دنیا میں پھیلے، آیوروید جیسا سائنس پوری دنیا میں پھیلے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ پوری دنیا کو اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جب بھی کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں، اور وہاں پر لوگ ’ہرے کرشن‘ کہتے ہوئے ہم سے ملتے ہیں، تو ہمیں اپنائیت محسوس ہوتی ہے اور فخر کا احساس ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب میک ان انڈیا مصنوعات کو وہی اپنائیت حاصل ہوگی تو ایسا ہی احساس ہوگا۔ اس سلسلے میں ہم لوگ اسکان سے کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کے دور میں، بھکتی نے ہندوستان کی روح کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج دانشوروں کا خیال ہے کہ اگر بھکتی دور میں سماجی انقلاب نہیں ہوا ہوتا، تو بھارت کی حالت اور شکل کا تصور کرنا مشکل ہوتا۔ بھکتی نے عقیدہ، سماجی درجہ بندی اور آسانیوں کی تفریق کو مٹاکر مخلوق کو بھگوان سے جوڑا۔ اس مشکل دور میں بھی، چیتنیہ مہا پربھو جیسے سادھو سنت نے معاشرہ کو عقیدت کی روح سے جوڑا اور ’عقیدہ سے اعتماد‘ کا منتر دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک دور میں اگر سوامی وویکانند جیسے سادھو آئے جنہوں نے ویدانت کو مغربی ممالک تک پہنچایا، تو وہیں دنیا کو جب بھکتی یوگ دینے کی ذمہ داری آئی تو شریل پربھو پاد جی اور اسکان نے اس عظیم کام کا بیڑہ اٹھایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے بھکتی ویدانت کو دنیا کے شعور سے جوڑا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا کے مختلف ممالک میں سینکڑوں اسکان مندر ہیں اور کئی گروکل ہندوستانی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اسکان نے دنیا کو بتایا کہ بھارت کے لیے عقیدہ کا مطلب ہے- خوشی، جوش و خروش اور انسانیت پر اعتماد۔ جناب مودی نے کچھ کے زلزلہ، اتراکھنڈ کے سانحہ، اوڈیشہ اور بنگال کے سمندری طوفان کے دوران اسکان کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کو نمایاں کیا۔ وزیر اعظم نے وبائی مرض کے دوران اسکان کے ذریعے جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit

Media Coverage

PM Modi hails India’s ‘Mission Drishti’ launch as ‘world’s first OptoSAR satellite’ enters orbit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji
May 04, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today extended warm birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji.

The Prime Minister noted that the Vice President is making numerous efforts to strengthen the collective dream of building a Viksit Bharat. Shri Modi highlighted that his consistent efforts to enhance the productivity and effectiveness of Parliamentary proceedings reflect his deep commitment to democratic values.

The Prime Minister further stated that the Vice President's unwavering passion for all-round development, with a concern for the poor and marginalised, is equally inspiring. Emphasising that his public life continues to be guided by dedication, discipline, and a clear sense of purpose, Shri Modi prayed for his good health, happiness, and a long life in the service of the nation.

The Prime Minister posted on X:

"Warm birthday greetings to Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji. He is making numerous efforts to strengthen our collective dream of building a Viksit Bharat. His consistent efforts to enhance the productivity and effectiveness of our Parliamentary proceedings reflect his deep commitment to democratic values. Equally inspiring is his unwavering passion for all-round development, with a concern for the poor and marginalised. His public life continues to be guided by dedication, discipline and a clear sense of purpose. I pray for his good health, happiness and a long life in the service of the nation."