وزیراعظم نے اس بات کے مناظر پیش کیے کہ کس طرح پی ایم مدرا یوجنا نے لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا اعتماد اور وسائل فراہم کیے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پی ایم مدرا یوجنا کی کامیابی پر  اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کے مناظر پیش  کئے  کہ کس طرح پی ایم مدرا یوجنا نے لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا اعتماد اور وسائل فراہم کئے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ رکاوٹوں کو دور کر کے اور ہمارے عوام کی امنگوں پر اعتماد کرتے ہوئے، اس پہل نے پورے بھارت میں کاروباری جذبے کو مضبوط کیا ہے۔ جناب نریندرمودی نے مزید کہا کہ پی ایم مدرا یوجنا ایک ایسے اقتصادی نظریے کی عکاسی کرتی ہے جہاں مواقع سب کے لیے دستیاب ہیں اور نئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اسکیم کی تغیراتی  صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس نے یوا شکتی اور ناری شکتی پر مثبت اثر ڈالا ہے اور ہر خواب کو پروان چڑھانے کے لیے مناسب تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نےایکس پر ایک سلسلے وار پیغامات میں لکھا:

’’پی ایم مدرا یوجنا نے لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے کا اعتماد اور انہیں پورا کرنے کے وسائل فراہم کر کے قرض تک رسائی کی تعریف بدل دی ہے۔ رکاوٹوں کو دور کر کے اور ہمارے عوام کی امنگوں پر اعتماد کرتے ہوئے، اس نے پورے بھارت میں کاروباری جذبے کو مضبوط کیا ہے۔‘‘

#11YearsOfMUDRA"

’’مدرا یوجنا کی تبدیلی لانے والی صلاحیت کی ایک جھلک اور یہ کس طرح ہماری یوا شکتی اور ناری شکتی پر مثبت اثر ڈال رہی ہے۔‘‘

#11YearsOfMUDRA"

’’پی ایم مدرا یوجنا ایک ایسے اقتصادی نظریے کی عکاسی کرتی ہے جہاں مواقع سب کے لیے دستیاب ہیں، اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور ہر خواب کو پروان چڑھانے کے لیے مناسب تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔‘‘

#11YearsOfMUDRA"

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PMAY-U Nears 1.25 Crore Homes: Top 10 States With The Highest PMAY-U Completion Rates

Media Coverage

PMAY-U Nears 1.25 Crore Homes: Top 10 States With The Highest PMAY-U Completion Rates
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasising that collective enthusiasm and actions prosper the nation
June 24, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam emphasising that the prosperity of the nation remains steadfast through collective dedication and endeavor. It is this very spirit that infuses society with new energy and paves the way to fulfill the resolutions of development.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

"यत्रोत्साहसमारम्भो यत्रालस्यविहीनता।

नयविक्रमसंयोगस्तत्र श्रीरचला ध्रुवम्॥"

The Prime Minister posted on X:

"सामूहिक समर्पण और पुरुषार्थ से राष्ट्र की समृद्धि अक्षुण्ण रहती है। यही भावना समाज को नई ऊर्जा देती है और विकास के संकल्पों को सिद्धि तक पहुंचाने का मार्ग प्रशस्त करती है।

यत्रोत्साहसमारम्भो यत्रालस्यविहीनता।

नयविक्रमसंयोगस्तत्र श्रीरचला ध्रुवम्॥"