قبرص کے صدر ،عزت مآب نیکوس کرسٹوڈولائڈز نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کوقبرص کے اعزاز-’’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم‘‘ سے نوازا ۔

 

وزیر اعظم نے 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرتے ہوئے قبرص کے صدر ، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان دیرینہ گرمجوشی کے تعلقات کے لیے وقف کیا جو مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے صدیوں پرانے فلسفے ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کا اعتراف ہے، جو عالمی امن اور ترقی کے لیے اس کے وژن کی رہنمائی کرتا ہے ۔

 

وزیر اعظم نے اس اعزاز کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان شراکت داری کو مضبوط اور متنوع بنانے کے نئے عہد کے طور پر قبول کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایوارڈ امن، سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
A Milestone in Financial Inclusion: The Success Story of PMSBY

Media Coverage

A Milestone in Financial Inclusion: The Success Story of PMSBY
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 9 مئی 2026
May 09, 2026

Citizens Celebrate India’s Civilisational & Economic Awakening Under PM Narendra Modi