وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج برازیل کے صدر عالی جناب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا ٹیلی فون کال ملا۔
وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ اپنے برازیل کے دورے کو یاد کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع، زراعت، صحت اور عوام کے درمیان تعلقات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا۔
ان بات چیت کی بنیاد پرانہوں نے ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Had a good conversation with President Lula. Thanked him for making my visit to Brazil memorable and meaningful. We are committed to deepening our Strategic Partnership including in trade, energy, tech, defence, health and more. A strong, people-centric partnership between Global…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 7, 2025


