وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20سے21 نومبر 2024 تک  گیانا کے سرکاری دورے پر آج جارج ٹاؤن پہنچے۔ 56 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا گیانا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایک خصوصی  اظہار کے طور پر، ایئرپورٹ پہنچنے پر گیانا کے صدر عز ت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی اور گیانا کے وزیر اعظم عزت مآب بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مارک انتھونی فلپس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی استقبالیہ دیا گیا ۔ اس تقریب میں گیانا کی حکومت کے ایک درجن سے زائد کابینی وزراء بھی موجود تھے۔

ہوٹل پہنچنے پر صدر علی نے بارباڈوس کے وزیراعظم عزت مآب میاں آمور موٹلی  اور گریناڈا کے وزیراعظم عزت مآب ڈیکون میچل کے ساتھ وزیراعظم کا خیرمقدم کیا ۔ مزید برآں، وزیر اعظم کا ہندوستانی برادری اور گیاناکے کئی کابینی وزراء کی موجودگی میں ہند-گیانابرادری کی طرف سے پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ گیانا کی حکومت کی پوری کابینہ ایئرپورٹ اور ہوٹل میں استقبال کے دوران موجود تھی۔ بھارت-گیانا کی قریبی دوستی کے ثبوت کے طور پر، جارج ٹاؤن کے میئر نے’’جارج ٹاؤن شہر کی کلید‘‘ وزیر اعظم کو سونپی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India remains fastest-growing major economy, domestic investors power market resilience

Media Coverage

India remains fastest-growing major economy, domestic investors power market resilience
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 مارچ 2026
March 15, 2026

Empowering Bharat: From Loans to Global Leadership Under PM Modi